پاکستان

چین میں قید پاکستانیوں کے ورثاء کا احتجاجی مظاہرہ

چین کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے ورثاء نے بدھ کو اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ چین کی کئی جیلوں میں تقریباً ساڑھے تین سو پاکستانی شہری مختلف الزامات کے تحت قید ہیں جنہیں نہ ہی ان کے ورثاء سے ملنے کی اجازت دی جارہی ہے اور نہ ہی انہیں وکیل تک رسائی حاصل ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی حکومت اپنے شہریوں کی رہائی کے لیے چین کی حکومت سے بات کرے اور اُن کی جلد از جلد رہائی عمل میں لائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button