گلگت بلتستان

ہنزہ جھیل کی منجمد سطح ٹوٹ گئی

گلمت میں موجود تاریخی مقام "ہوندرا" سے منجمد دریائے ہنزہ کا ایک منظر
گلمت میں موجود تاریخی  مقام "قلعہ ہوندرا” سے منجمد دریائے ہنزہ کے مناظر

گلمت: تحصیل گوجال کے گاوں گلمت سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق درجہ حرارت میں بہتری اور چینی کمپنی کے زیر استعمال رافٹ کے ذریعے کوششوں کے نتیجے میں دریائے ہنزہ پر بننے والی حادثاتی جھیل کی منجمد سطح ٹوٹ گئی ہے۔

یاد رہے کہ وادی گوجال میں بننے والی جھیل کے جمنے سے لوگوں کو نقل و حمل میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ کافی دنوں تک کشتی سروس بند رہنے کے بعد  ہزاروں افراد جھیل کے دونوں اطراف پھنسے رہے۔ بعد میں پاکستان آرمی اور آغاخان فاونڈیشن کے ہیلی کاپٹرز نے مسافروں، خاص طور پر مریضوں، ضعیفوں اور طلبہ و طالبات کو علاقے سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیاتھا۔

جھیل کی منجمد سطح ٹوٹنے سے نہ صرف کشتیوں کو لاحق خطرات کم ہوجائیں گے بلکہ علاقے کے مکینوں کو بہتر سفری سہولیات بھی میسر آئیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button