گلگت بلتستان

ہلال احمر کے رضاکار دن رات دُکھی انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں: امداد علی، قائمقام چیرمین

گلگت(پ ر) انجمن ہلال احمر گلگت بلتستان کے قائم مقام چئرمین کنزرویٹر ریٹائرڈ امداد علی نے کہا کہ ہلال احمر گلگت بلتستان علاقائی سطح پر قدرتی آفات کے متاثرین اور مسائل کے شکار افراد کی حالت زار کی فلاح کیلئے بھر پور اقدام کر رہی ہے اور اس مقصد کے تحت مختلف اضلاع کے دور دراز علاقوں میں صحت کی سرگرمیوں کے انعقاد اور قدرتی آفات کے خطرات کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے ہلال احمر کے دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار رضا کار اپنی خدمات سر انجام دینے میں مصروف عمل ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہلال احمر گلگت بلتستان اور آئی ایف آرسی کے تعاؤن سے وبائی امراض کے حوالے سے عوام الناس میں شعور اجاگر کرنے کے لئے کمیونٹی سے منتخب رضاکاروں کیلئے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے رضا کارانہ خدمت کے جذبے سے اس علاقے کو آزاد کرایا ہے اور آج ہم خطے میں آزادی سے زندگی بسر کر رہے ہیں لیکن ہمیں اپنے اسلاف کے اس جذبے کو اپنے لئے مشعل راہ سمجھتے ہوئے علاقے میں رضاکارانہ خدامات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اور اسی جذبے کے تحت عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر اپنے خطاب میں ہلال احمر گلگت بلتستان کے قائم مقام سیکرٹری راجہ شفیق احمد نے کہا کہ رضاکارانہ خدمت درس آج سے چودہ سو سال قبل اسلام نے ہمیں دیا ہے اس لئے ہمیں رضاکاروں کی قدر کرنی چاہئے ہلال احمر کے اندر رضا کارانہ خدمات کو بہت بڑی اہمیت حاصل ہے اور رضاکاروں کو ادارے کی ریڈھ کی ہڈی سمجھی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں ہلال احمر کی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سر شار رضاکاروں کی خدمات پر فخر ہے جو انہوں نے مختلف آفات کے دوران متاثرین کی امداد دو بحالی کے کاموں میں سر انجام دیں۔انہوں نے رضاکاروں پر زور دیا کہ وہ ہلال احمر کا پیغام دوسروں تک پہنچانے اور علاقے میں رضاکارانہ خدمات کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کر لیا ۔ہلال احمر کے صوبائی آفیسر صحت ڈاکٹر محمد یونس نے اپنے خطاب میں کہا کہ انجمن ہلال احمر کوئی این جی او نہیں بلکہ ہمارا ایک قومی ادارہ ہے جو مشکل گھڑی میں حکومت کیلئے ایک اہم معاؤن کا کردار ادا کر رہی ہے اور ادارے کو رضاکارانہ خدمت پر پختہ یقین ہے اس لئے ہم ہر گھر میں ایک رضا کار تیار کرنا چاہتے ہیں جو آفت کے دوران انسانیت کی خدمت کر سکے اس سے قبل ہلال احمر کے سی بی ایچ ایف اے پروگرام کی کوارڈنیٹر اختر بانو نے شرکاء کو ورکشاپ کے اغراض و مقاصد اور فوائد سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button