گلگت بلتستان

قراقرم یونیورسٹی سے گلگت بلتستان کے ہر حصے تک امن اور رواداری کا پیغام جاتا ہے: وائس چانسلر

گلگت ( پریس ریلیز) قراقرم ا نٹر نیشنل یونیورسٹی میں امن کے حوالے سے ایک تقریب منقعد ہوئی وائس چانسلر قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی پروفسیر ڈاکٹر نجمہ نجم نے کبوتر آزاد کر کے تقریب کا آغاز کیا۔ وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور ڈین نئچرل سانئس عقیلہ اسلام نے طلباء و طالبات کی طرف سے لگائے گئے پوسٹر پر اپنے تاثرات قلم بند کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ امن پوری قوم کی ضرورت ہے امن کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ہے۔ امن کے حوالے سے کے آئی یو کا کردار ہمیشہ مشالی رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ امن انسانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے امن کے بغیر انسان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ہے۔وائس چانسلر نے کہا کہ کے آئی یو کے طلباء کا شعار رہا ہے کہ کیمپس سے گلگت بلتستان کے چپے چپے میں امن کا پیغام پہنچا دیے ہیں۔ اور دینا کو یہ پیغام دے کہ گلگت بلتستان کے عوام امن سے زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔ جس کے لئے ہر قیمت ادا کرنے سے بھی دریغ نہیں کرینگے۔ اُنہوں نے امن کے حوالے سے کہا کہ یونیورسٹی کے اساتذہ، اسٹاف ، طلباء و طالبات سمت صحافی برادری کا کردار ہمیشہ نمایا ں رہا ہے ۔وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں سارا سال جاری رکھتی ہے ۔ وائس چانسلر نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور ہمارے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔اس موقع پر سٹوڈنٹس ایڈوائیزی کمیٹی کے کنوینئر ڈاکٹر رمضان نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے آئی یو ہمارا گھر ہے اس گھر کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک رکھنا ہماری ذمہ داری ہے گھر میں اگر صفائی ہو تو گھر والے صحت مند ہوں گے۔ آخر میں وائس چانسلر نے طلباء وطالبات کے ساتھ مل کر یونیورسٹی کے احاطے میں صفائی مہم میں حصہ لیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button