گلگت بلتستان

ضلع غذر میں پیپلز پارٹی کو بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے, راشید احمد اور حیدر علی کا مشترکہ بیان

گلگت(پ ر) پی ایس ایف ضلع غذر کے سینئر رہنما راشید احمد اور حیدر علی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں پیپلز پارٹی غذر کے کارکنوں کی محرومیوں اور مایوسیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے اپیل کی ہے کہ وہ منی لاڈکانہ میں پارٹی کو فعال اور مستحکم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی و ضلعی قیادت کی عدم توجہی کے باعث غذر میں پیپلز پارٹی دن بدن کمزور ہو تی جا رہی ہے اور کارکنوں میں بھی سخت محرومیوں اور مایوسیاں پائی جا تی ہیں اگر یہی صورتحال رہی تو آنے والے وقتوں میں ماضی کے منی لاڈکانہ میں عوامی و جمہوری پارٹی کے وجود کے خاتمے کے حوالے سے بھی شدید خدشات لاحق ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے تین سال مکمل ہو گئے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے غذر میں عوامی فلاح و بہود کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے اور نہ ہی پارٹی کارکنوں کے مسائل پر توجہ دی گئی اس کے باوجود جو بھی پارٹی کارکنوں نے بھٹو کے فلسفے پر عمل پیرا ہو کر صبر و استقامت سے پارٹی سے وفاداری کا عملی ثبوت دیاہے۔تا ہم کارکنوں کی خاموشی اور وفاداری کو کمزور نہ سمجھا جائے اور کارکنوں کے مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات کئے جائے تا کہ علاقے میں پارٹی کے ساکھ متاثر نہ ہو سکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button