خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ ملک کی ترقی میں ہاتھ بٹانا چاہیے: آمنہ انصاری
گلگت( نامہ نگار ) رکن قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان آمنہ انصاری نے کہا ہے کہ علاقائی و ملکی معاشی ترقی میں خواتین کا کردار اہم ہے۔ کب کسی معاشرے کی خواتین تعلیم یافتہ نہیں ہو وہ معاشرہ ترقی نہیں کر سکتی ہے۔خواتین نہ صرف گھریلو زندگی میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہے بلکہ ہر میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ملک کی تعمیر و ترقی میں ہاتھ بٹھا نا چاہےئے ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی گلگت کے زیر اہتمام خواتین کے لئے منعقد تین روزہ نمائش کے افتتاحی تقریب سے بطور مہماں خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اُنہوں نے کہا کہ جن قوموں نے ترقی کی منازل طے کیا ہے اس ترقی میں خواتین کا بھی کردار رہا ہے۔خواتین نے ملکی اور بین الااقومی سطح پر امن کے حوالے سے اپنا کردار ادا کیا ہے۔اُنہوں نے مذید کہا کہ گلگت بلتستان میں وسائل کی کمی نہیں ہے ان وسائل کو بروئے کار لا کر اپنے خطے کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔ گلگت نلتستان کی خواتین باصلاحیت ہیں پاکستان اور دنیا کے دیگر ملکوں میں گلگت بلتستان کے ثقافت کو اُجاگر کرنے میں خواتین نے ہمارا نام روشن کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو گلگت بلتستان میں مذید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔ اور گلگت بلتستان کے خواتین کو اس قسم کے سرگرمیاں منعقد کرنے پر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی کاوشیں قابل تعریف ہے اور امید ہے کہ یہ ادارہ آیندہ بھی ہماری خواتین کی رہنمائی کرنے کی کوشش کو جاری رکھے گا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروگرام منیجر اے کے آر ایس پی مظفر الدین نے کہا کہ اے کے آر ایس پی 30 سال سے خواتین کو آگے لانے میں کام کر رہا ہے۔اور جی بی کے خواتین کو فعال بنانے کے لئے ہمارا ادارہ مذیداپنا خدمات سرانجام دے گا۔ اُنہو ں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی میں خواتین کی شمولیت کے بغیر مکمن نہیں ہے اس وقت جی بی کے 20ہزار خواتین نے کاروبار میں دلچسپی کا اظہا ر کیا ہے جس کے لئے اے کے آر ایس پی مکمل سپورٹ کرئیگا۔اُنہوں نے مذید کہا کی اس وقت ہنزہ میں 100خواتین پر مشتمل ایک گروپ نے کمپنی بنایا ہے اور عمارتوں کا ٹھیکہ لے کربااحسن طریقے سے اپنا کاروبار چلا رہے ہیں جو کہ دیگر صوبوں کی خواتین کے لئے ایک مشال ہے۔ اس طرح گلگت بلتستان میں پھلوں کی پیدوار زیادہ ہے مگر مناسب بندوبست اور تربیت نہ ہونے کے باعث یہ پھلوں کو بین الااقومی مارکیٹ نہیں پہنچائی جا سکتی ہے۔ اگر خواتین کو تربیت دی جائے تو گلگت بلتستان کی خواتین ان پھلوں اور سبز یوں سے فائدہ اُٹھا سکتی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روبینہ توقیر ڈائریکٹر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نی کہا کہ خدا تعالیٰ ی گلگت بلتستان کو قدرتی وسائل سے نواز ہے ۔ پوری دنیا کی نظرین جی بی کی طرف ہے ان وسائل کو استعمال میں لا کر گلگت بلتستان کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں کی نسبت گلگت بلتستان میں خواتین کی شرح خونداگی زیادہ ہے۔ اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی جی بی میں خواتین کوملکی اور بین الااقومی سطح پر متعارف کرنے میں بھر پور تعاون جاری رکھے گا۔ ٹی ڈی اے پاکستان کے دیگر صوبوں میں منعقد نمائش میں جی بی کے خواتین کو اہمیت دے گا۔۔ تقریب کے اختتام پر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی گلگت بلتستان کے ڈپٹی ڈائر یکٹر سبز علی خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ٹی ڈی اے آیندہ بھی خواتین کے لئے گلگت کے ساتھ دیگر اضلاع میں اس قسم کی نمائش کا اہتمام کر ئیگا۔ تاکہ خواتین کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔