گلگت بلتستان

غذر یوتھ کانگریس کے کابینہ کی گلگت میں مقیم طلبہ، نوجوانوں اور پروفیشنلزکے ساتھ میٹنگ

DSCN3428
 گلگت (پریس ریلیز) غذر یوتھ کانگریس کابینہ کی ضلع گلگت میں رہائش پزیر غذر سے تعلق رکھنے والے طلبا، یوتھ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ پروفیشنل حضرات کے ساتھ ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور ضلع گلگت کے دیگر تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ضلع غذر سے تعلق رکھنے والے طلباء، مختلف سیاسی ، قوم پرست ، پروگریسو جماعتوں کے یوتھ ونگز سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں ،، این جی اوز اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستگی رکھنے والے یوتھ اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت غذر یوتھ کانگریس کے صدر نور اکبر گوہر نے کی جبکہ اسپیکر عنایت ابدالی، نائب صدر شمس الدین ڈوسا، چیف آرگنائزر عابد علی، اسلم انقلابی اور مظہر علی بھی اجلاس میں شریک تھے۔ اس کے علاوہ شرکاء میں دیدر علی ، عبادت شاہ، علی شیر، شاہ دوران، دیدار علی یاسینی، ظہور احمد خان، سید رضوان علی، سید الرحمٰن ، احسان کریم، عنایت بروشالی، شہزادہ نگین، نعیم انور، عمران خان، مظہر شاہ، ساجد حسین ، مظہر علی، کریم بروشالی، عابد کریم ، اسلام الدین، محمد ایوب ، حیدر علی شاہ، اقبال شاہ، شیر نبی خان ، پنین رونق، صحت علی ، اعجاز احمد ریلے اور دیگر شامل تھے۔اجلاس میں کانگریس کے بنیادی اغراض و مقاصد کے حوالے سے تفصیلی بحث کی گئی اور کانگریس کو ایک فعال اور مضبوط ادارہ بناکر سماجی ناانصافیوں سے پاک ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے غذر یوتھ کانگریس کی تشکیل کو وقت کی ضرورت قرار دیا ۔ اجلاس میں گلگت شہر میں غذر یوتھ کانگریس ونگ بھی بنائی گئی اور متفقہ طور پر کابینہ تشکیل دی گئی ۔ اباد علی صدر ، سید الرحمٰن سپیکر، میر عالم نائب صدر، اعجاز احمد ریلے ڈپٹی سپیکر، صحت علی سیکرٹری اطلاعات، عمران خان کور آرڈینیٹر جبکہ شہزادہ نگین اور سید رضوان کو آگنائزر بنایا گیا۔ اس موقع پرضلع گلگت میں رہائش پزیر پروفیشنل حضرات کی بڑی تعدادنے غذر مشاورتی کونسل میں شمولیت بھی اختیار کیا۔ ضلع گلگت جی وائی سی ونگ کی حلف برادری بھی مرکزی کابینہ کے ساتھ آئندہ ہفتے گاہکوچ میں رکھی جائے گی۔ حلف برادی تقریب کے بعد قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سمیت و صوبے کے تعلیمی اداروں میں بھی کانگرین کے یونٹس عمل میں لائے جائینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button