گلگت بلتستان

نیشنل یوتھ اسمبلی گلگت بلتستان کا اہم اجلاس، یوتھ مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری رکھنے پر اتفاق

NYA

گلگت ۔ نیشنل یوتھ اسمبلی گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس فیملی ہیلتھ سنٹر کانفرنس ہال گلگت میں منعقد ہوا، اجلاس میں گلگت شہر میں مقیم این وائی اے کے یوتھ کونسلرز، ممبرز اور وزرا نے شرکت کی، عمران میر، سید تصور کاظمی، محمد علی، نوید اکبر اور ممتاز گوہر نے اجلاس کو یوتھ مسائل سے آگاہی دی۔ اجلاس میں یوتھ اسمبلی کی ابتک کی کارکردگی پر سیر حاصل گفتگو کی گئی، اس موقع پر بعض ممبران نے یوتھ اسمبلی کی گورنر اور صدر کی بعض پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اصلاح احوال اور یوتھ اسمبلی کو تمام ممبران کے مشاورت سے چلانے کی ضرورت پر زور دیا اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ممبران کی سفارشات کی روشنی میں ہی آئندہ اس یوتھ پلیٹ فارم کے معاملات کو چلانے کی بھر پور کوشش کی جائیگی اور گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے نیشنل یوتھ اسمبلی گلگت بلتستان کے ممبران بھر پور عملی جدوجہد کرینگے۔

اس موقع پر یوتھ کوارڈینیٹرز کیلئے گلگت سے دو نام بھی فائنل کرکے اسلام آباد بھجوانے کا حتمی فیصلہ بھی کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button