گلگت بلتستان
صدر زرداری نے گلگت بلتستان کونسل اور قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی دعوت قبول کر لی
اسلام آباد ( پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ایوان صدر میں صدر پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیرمین آصف علی زرداری سے معلاقات کی ۔معلاقات میں وزیر اعلیٰ نے صوبائی حکومت کی گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لیے گیے اقدامات کے بارے میں صدر پاکستان کو آگاہ کیا۔وزیر اعلیٰ نے صدر پاکستان کو گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی اور جی بی کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی دعوت دی جسے صدر پاکستان نے قبول کیا۔معلاقات میں صدر پاکستان نے گلگت بلتستان کے صوبائی حکومت کی علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے کردار کو سراہتے ہوئے صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔