گلگت بلتستان

سکردو پریس کلب کی عمارت پر قبضہ حکومت کی صحافت دشمن پالیسیز کا مظہرہے: فرمان کریم بیگ

گلگت( پ ر) پریس فوٹو گرافر ایسوسی ایشن کے صدر فرمان کریم بیگ نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان کے صحافیوں کو دیوار سے لگانے کی کی کوشش نہ کرے گلگت بلتستان کے صحا فی متحد ہیں۔ جی بی حکومت صحافت جیسے مقدس پیشے کو پامال کر رہی ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اُنہوں نے جاری اپنے ایک پریس ریلز میں کہا کہ سکردو میں پریس کلب کی عمارت پر ناجائز قبضہ حکومت کی صحافت دشمنی کی پالیسیزکا مظہر ہے جسے گلگت بلتستان کے صحافی ناکام بنا دیں گے۔ اُنہوں نے مزذید کہا کہ صحافی معاشرے کا آےئنہ ہوتا ہے مگر ہمارے حکمران اس آئینہ کو داغ دار بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔حکومت جی بی قلم کی آواز کو دبانے کی کوشش نہ کرے بصورت دیگر گلگت بلتستان کے صحافی قلم کو اپنا ہتھیار بنا کر اپنے آزادی کی جنگ جاری رکھیں گے اُنہوں نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد سکرود پریس کلب کی عمارت کو محکمہ صحت سے واگزر کر کے پریس کلب کے حوالے کیا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button