گلگت بلتستان
گلگت میں سیرت نبی پاک کانفرنس کا انعقاد
گلگت(صفدر علی صفدر) سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان وزیر بیگ نے کہا ہے کہ علاقے میں پائیدار امن اور اتحاد و بھائی چارہ کو فروغ دینے کے لئے ہر آدمی کو اپنے گھر سے دین اسلام کی تبلیغ کی ضرورت ہے ۔جس کے لئے علماء اور واعظین کو آگے بڑھ کر فعال انداز میں کام کرنا ہو گا تا کہ گلگت بلتستان میں پائیدار امن کو فروغ کو مل سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت اور اسماعیلی طریقہ بورڈ برائے پاکستان کی جانب سیحضور پاکؐ کی شان میں منعقدہ سیرت کانفرنس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دین اسلام ہمیں امن و آشتی کا پیغام دیتا ہے اس لئے ہم پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اسلامی تعلیمات کی روشنی میں باہمی اتحاد و اتفاق سے امت مسلمہ کی سربلندی کے لئے کردار ادا کریں ۔انہو ں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پائیدار امن کے قیام کے لئے مساجد بورڈ کا نمایاں کردار رہا ہے اسی لئے حکومت نے اس کے دائر ہ کار کو وسیع کر کے علاقے میں علماء بورڈ کے قیام کا بھی فیصلہ کیا ہے جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کو نمائندگی دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ میں سیاست کا ایک ادنیٰ طالب علم ہو میرا حضور پاکؐ کی شان میں لب کشائی کرنا سورج کو چراغ دیکھانے کے مترادف ہے ہم سیاسی لوگ ہے اور یہ سیاسی عہدے مورثی نہیں ہے نہ میں زندگی بھر سپیکر کے عہدے پر رہو نگااور نہ ہی وزیر اعلیٰ رہے گے۔ اپنے دور اقتدار کے دوران ہمیں عوامی فلاح و بہبود کے لئے خلوص دل اور نیک نیتی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
معروف سیاسی و ادبی شخصیت عنایت اللہ خان شمالی نے کہا کہ سیرت طیبہ مسلمانوں کے لئے مشعل را ہ ہے اس لئے ہمیں اسی کی روشنی میں زندگی گزارنا چاہئے لیکن ہم کردار کے غازی ہیں اور ہما رے قول فعل میں تضاد ہے ہمیں اپنے اندر حق کو حق اور غلط کو غلط کہنے کی جرات پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر وزیر بیگ جیسے اور بھی با کردار لوگ اس خطے میں ہوتے تو یہاں پر پائیدار امن اور حقیقی طرز حکمرانی کوئی مشکل کام نہیں ہو تا ۔
معروف عالم دین علامہ شیخ غلام حسین نے کہا کہ ہم مسلمان اپنے ایمان کی کمزوری کی وجہ سے امتحان کے منزل میں اترتے نہیں ہے ہم صرف نام کے مسلمان ہے ۔خدا ہمیں سیرت مصطفیٰ پر عمل کر کے حقیقی مسلمان بننے کی توفیق عطا فرمائیں ۔
اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت کے صدر کرنل(ر) عبید اللہ بیگ نے کہا کہ حوس کی دنیا نے شرافت اور تہذیب کا دامن تار تار کر رکھ د یا ہے ہمیں حضور پاکؐ کی امت کی حیثیت سے تمام تعصبات اور تفرقات کو بھلا کر آپس میں اتحاد و اتفاق سے رہنے کی ضرورت ہے اسی میں ہی ہماری کامیابی کا راز منحصر ہے۔
کانفرنس سے ہوم سیکرٹری عطا الرحمان ،سینئر سکالر الواعظ سید شفا جان ،مولانا امیر جان حقانی نے بھی خطاب کیا جبکہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے معروف شعراء نے اپنے نعتیہ کلام کے ذریعے حضور پاکؐ کی شان میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔
nice news h