اسلامی تحریک پاکستان گلگت کے صوبائی وزیر جناب دیدار علی کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
تبلیغی مرکز کنوداس میں ہونے والی ملاقات میں انکے ہمراہ چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی گلگت بلتستان سید رضی الدین رضوی بھی شامل تھے، نیک تمناوں کا اظہار
گلگت : اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتسان کے رہنما و صوبائی وزیر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان جناب دیدا علی کی تبلیغی مرکز کنوداس میں ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل سے چیئر مین پبلک اکاونٹس کمیٹی گلگت بلتستان سید رضی الدین رضوی کے ہمرا خصوصی ملاقات کی ۔ ملاقات میں علاقائی صوتحال پر گفتگو ہوئی ۔ اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے کہا کہ مسلمان اتحاد و وحدت کے فروغ کےلیے اپنی کوشش تیز کریں ۔ انہوںنے کہا کہ اتحاد بین المسلمین کےلئے اپنا تن من قربان کردیں اور مرنے سے قبل موت کی تیاری ہم سب پر فرض ہے ۔ اس مو قع پر جناب دیدار علی مولانا طارق جمیل کو گلگت آمد پر خوش آمدید کہا اور کہا کہ تبلیغی اجتماع میں ملک و قوم کی سربلندی اور استحکام کےلئے خصوصی دعا کریں ۔