گلگت بلتستان

بگروٹ میں ماؤں کی صحت بہتر بنانے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

گلگت( پ ر) آغا خان ہیلتھ سروس پاکستان کے پر اجیکٹ مادر کئیر اینڈ چالڈ سروایول پراجیکٹ کے زیر اہتمام بگروٹ میں ماں اور بچی کی صحت کے حوالے سے ایک تقریب منقعد ہوا تقریب کے مہماں خصوصی ڈی ڈی اؤ بگروٹ محمد شریف اور میر محفل پراجیکٹ مینجر ایم سی سی ایس ڈاکٹرفرمان علی تھے۔ تقریب میں فنکاروں اور شعراء نے خاکے کے ذرلیعے عوام میں ماں اور بچے کی صحت کے بارے میں آگاہی دی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہماں خصوصی نے کہا کہماں کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ہے ماں خدا وند تعالیٰ کی طرف سے ایک نعمت ہے ماں کی گود بچے کی پہلی درس گا ہ ہے بچے کی تربیت ماں کی پیٹ سے شروع ہوتی ہے۔ دوران حمل ماں کا خیال رکھیں گے تو بچے کا حق ادا ہو گا ماں اگر صحت مند ہو تو معاشرہ بھی صحت مند ہوتا ہے اس لئے ہمیں چاےئے کہ ماں کی صحت کا خاص خیال رکھا جائے ااور ماں کو اچھی خوراک ، اچھا ماحول فراہم کیا جائے۔ صفائی نصف ایمان ہے صفائی صرف اپنی جان کی نہیں بلکہ اپنے محلے، گلی اور بازار کی صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہئیے جس سے انسانی زندگی میں گہرا اثر پڑتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ گھر گھر ماں اور بچے کی صحت کے متعلق پیغام پہنچانے پر آغا خاں ہیلتھ سروس کے کاوشیں قابل ستائش ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فرمان علی پراجیکٹ مینجر ایم سی سی ایس نے کہا کہ شعور نہ ہونے کے باعث ملک میں پیدائش کے وقت شرح اموات زیادہ ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت دنیا کیں تیسرے نمبر پر ہے جہاں پیدائش کے وقت شرح اموات زیادہ ہے۔ شرح اموات سے بچنے کے لئے عوام میں شعور اور آگاہی پیدا کرنے میں ایم سی سی ایچ بھر پور کو شاں ہے تمام گاؤں سطح پر مڈوایفری تر بیت یافتہ ہیں تاکہ کسیبھی مشکلات میں خواتین ان سے رجوع کر سکتے ہیں۔اور کم خرچہ پر مکمل علاج ہو سکے ۔ اُنہوں نے کہا کہ آغاخاں ہیلتھ سروس عوام کو صحت کی سہولیات اُن کے دہلیز پر پہنچانے میں مصروف عمل ہے تاکہ عوام کو اُن کے دہلیز پر صحت کی سہولیت میسر ہوں اور ان سے استفادہ حاصل کر سکے اُنہوں نے مذید کہا کہ ماں اور بچے کی صحت کا خیال رکھیں گے تو معاشرہ صحت مند و توانا ہو گا۔ مائیں اپنی خوراک پر توجہ دیں صفائی کا خاص خیال رکھیں ۔
تقریب سے مہر آفتاب ڈسٹرکٹ کواڈنیٹر گلگت ایم سی سی ایچ پراجیکٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم سی سی ایچ گلگت بلتستان میں چار اضلاع میں کام کررہا ہے جس میں ہنزہ نگر، گلگت، استور اور غذر میں خواتین کی صحت میں بہتری لانا اور عوام میں شعور وآگاہی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ اور کمیونٹی کے ساتھ مل کر 15 سے 45 سال کے خواتین اور 5 سال سے کم عمر بچوں کی صحت کے حوالے سے عوام میں آگاہی دے رہی ہے۔ نمبردار بگروٹ محمد حسین ، شیخ میر حسین اور دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماں اور بچے کی صحت پر زور دیا اور کہا کہ ماں کے قدموں تلے جنت ہے اور ماں کی صحت کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے۔ ماں کی صحت کا دار مدار اچھی خوراک اور صفائی پر ہے گھر ، گلی، محلے میں اگر صفائی ہو تو ماں اور بچے بھی صحت مند ہوتے ہیں ۔ تقریب میں شعراء غلام عباس، امجد علی ساگر، جعفرعلی عاجز، رضاعباس تابش اور دیگر نے اپنے شاعری کے ذریعے عوام میں صفائی ، ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے شعور و آگاہی دی۔ تقریب کے اختتام پر ریحانہ بشیرڈسٹرکٹ فلڈ سپروائز ایم سی سی ایس پراجیکٹ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button