گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کمپیوٹرائزڈ لسٹ تیار کی جائیگی

گلگت( مون شیرین) بلدیاتی انتخابات ٢٠١٣  کے سلسلے میں الیکشن کمیشن گلگت بلتستان اور نادرا کے درمیان ایک معاہدہ طے پا گیا ہے جسکے مطابق کمیپوٹرائزووٹرلسٹیں تیار کی جائینگی.  جمرات کے روز چیف الیکشن کمشنر جی بی نواز رحیم خان درانی اور سید مظفرعلی ڈائر یکٹر جنرل نادرا اسلام آباد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبر2013 کے پہلے ہفتے میں پورے جی بی میں بلدیاتی انتخابات ہونگے۔ ان انتخابات کو صاف و شفاف بنانے کے لئے الیکشن کمیشن کے نمانیدے گھر گھر جا کر ووٹروں کی تصدیق کرے گے۔ اُنہوں نے کہا کہ آیندہ چند روز میں اس معاہدے پر دستخط کرے گے۔انہوں نے مذید کہا کہ کمپیوٹرائز ووٹر لسٹ کی تیاری میں 10 کروڑ فنڈ لگے گا جو کہ سمری حکومت کو ارسال کردی گئی ہے اور حکومت نے 6 کروڑ فنڈ فراہم کردی گئی ہےفنڈز کا مسلہ نہیں ہے ہماری اولین ترجیع صاف و شفاف الیکشن اور بروقت الیکشن کرانا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کے ڈی سی اپنے اضلاع میں الیکشن کمیشن کت فرائض سرانجام دیں گے۔ مذید کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں صرف جی بی کے مقامی افراد اپنے حق رائےدہی استعمال کر سکتے ہیں غیر مقامی افراد جو جی بی میں ملازمت اور کاروبار سے منسلک ہیں وہ اپنا ووٹ استعمال نہیں کر سکتے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button