گلگت بلتستان

گلگت میونسپل لائبریری کے ملازمین دوسالوں سے ترقی کے منتظر

گلگت(نامہ نگار) میونسپل پبلک لائبریری کے ملازمین کی ترقیوں سے متعلق درخواست 2 سالوں سے فنانس ڈیپارٹمنٹ میں سرد مہری کا شکار ہے جسکی وجہ سے ملازمین میں سخت بے چینی اور احساس محرومی پیدا ہوگئی ہے۔2 سال قبل امریکی کونسلیٹ اسلام آباد کے نمائندوں اور لوکل گورنمنٹ گلگت بلتستان نے ملکر پبلک لائبریری کو اپ گریڈ کرنے کیلئے مذکورہ ملازمین کو پی ڈی سی این میں ٹریننگ دی گئی تھی جہاں ملازمین کورس مکمل کر نے کے بعد لائبریری میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔لیکن ترقیوں سے متعلق درخواست جسے سابق ڈپٹی کمشنر گلگت اسد ضامن کی سر پرستی میں لوکل گورنمنٹ سے منظور کرایا گیا تھا لیکن محکمہ خزانہ نے درخواست کو سرد خانے میں ڈال دیا جس باعث لائبریری میں اپنی خدمات سر انجام دینے والے ملازمین میں بددلی پیدا ہو گئی ہے ملازمین نے چیف سیکریٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں انکا حق دلایا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button