گلگت بلتستان

رٹو، استور سے تعلق رکھنے والے ڈگری کالج جوٹیال کے طالب علم کا اعزاز

sdg
گلگت(پ ر) ایف جی ڈگری کالج فار بوائز جوٹیال گلگت کے ہونہار طالب علم غلام قادر ولد غلام رسول نے کے آئی یو بورڈ کے تحت ہونے والے انٹر میڈیٹ پری انجینئرنگ گروپ میں 1100میں سے 835نمبرات لیکر مذکورہ بورڈ میں گلگت بلتستان کی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ایف جی ڈگری کالج جوٹیال گلگت کے پرنسپل پروفیسر سرباز خان نے اس غیر معمولی کارکردگی پر طالبعلم غلام قادر کو مبارک باد دی اور خصوصی کیش پرائز دیا۔طالب علم غلام قادر کا تعلق گلگت بلتستان کے دور دراز گاؤں رٹو استور سے ہے۔
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے غلام قادر نے کہا کہ انسان عذم صمیم اور خلوص دل سے جدوجہد کرے تو کامیابی کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہو سکتی ۔واضح رہے کہ طالب علم غلا م قادر نے آئی سی ٹی کے تحت ہونے والے ٹیسٹ انٹرویو میں بھی نمایاں پوزیشن حاصل کرکے COMSATSسے ٹیلی کمیونکیشن انجینئرنگ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے سکالر شپ حاصل کی ہے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button