گلگت بلتستان
گوجال: متاثرین کو نقصان کے تناسب سے تین کیٹیگریز میں ریلیف ملے گا: مطابعت شاہ
گلگت( پ ر) مسلم لیگ (ن) گوجال کے نومولودصدر اخبارات میں مختلف گمراہ کن بیانات دے کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔نام نہاد صدر گوجال 1 اور گوجال2 کے عوام کو آپس میں لڑانے کی کوشش کر رہا ہے۔ جسے عوام کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ ممبر قانوں ساز اسمبلی جی بی مطابعت شاہ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ متاثرین گوجال متحد ہیں اور اپنے خلاف کسی بھی سازش کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔
مطابعت شاہ نے مزید کہا ہے کہ ہمسایہ ملک چین سے ملنے والی امداد پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے متاثرین کے لئے ایک تحفہ ہے۔ اور عوام پاکستان پیپلز پارٹی کی ان کو ششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ جب بھی پیپلز پارٹی بر سر اقتدار آئی ہے عوام کے مسائل کے ازالے کے لئے بھر پور کو ششیں کی ہے۔ اُنہوں نے کہا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تشکیل دی گئی ریلیف کمیٹی گزشتہ 3 سال سے اپنے خدمات بخوبی سرانجام دے رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ متاثرین کو تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جس کے تحت جن کا زیادہ نقصان ہوا ہے اُن کو ریلیف زیادہ ملے گا۔آئین آباد ۔ چونکہ ششکٹ اور گلمت میں آئی ڈی پیز کی تعداد زیادہ ہے اس لئے نقصانات کے تناسب سے ان کو ریلیف ملے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ چند عناصر گوجال کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اور عوام کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ مگر گوجال کے عوام باشعور ہیں اور یہ عناصر اپنے ناپاک مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
محترم مدیر: ایک پرخلش پس منظر میں ایک سکون بخش خبر ہے ۔ محترم رکن اسمبلی کا نام متابعت شاۃ چھپنا چاہئے ۔ مجھے نہیں معلوم وہ خود اپنے نام کا کیسے ہجے کرتے ہیں۔