گلگت بلتستان

وادی یاسین (غذر) میں چھٹے صوبائی یوتھ کیمپ کا کامیاب اختتام

PRCS 2 (2)
یاسین(پ ر) ہلال احمر گلگت بلتستان کے چےئرمین آصف حسین نے کہا ہے کہ ہلال احمر پاکستان ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ عالمگیر تحریک بنیادی اصولوں کی روشنی میں گلگت بلتستان میں پچھلے چھ سالوں سے قدرتی آفات کے متاثرین اور مسائل کے شکار افراد کی داد رسی کے علاوہ رضاکاروں کی کردار سازی کے ذریعے علاقے میں انسانی اقدار کے فروغ میں مصروف عمل ہے لیکن ادارے کو در پیش معاشی مسائل اس نیک مشن کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ بن رہی ہے ۔جس کے خاتمے کے لئے صوبائی حکومت اور امدادی اداروں کا تعاون انتہائی نا گزیر ہے ۔
PRCS 1
ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ہائی سکول طاوس یاسین میں ہلال احمر گلگت بلتستان کے زیر اہتمام رضاکاروں کے لئے منعقدہ چھٹے صوبائی یوتھ کیمپ کے اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہلال احمر پاکستان حکومت کا معاون ادارہ ہے جو قدرتی آفات اور دیگر سانحات کے دوران متاثرین کی امداد و بحالی کے سرگرمیوں کے ساتھ پسماندہ علاقوں کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات بہم پہچانے میں اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے لیکن محدود وسائل ہلال احمر گلگت بلتستان کے اس نیک مشن میں رکاوٹ بن رہے ہیں ۔تا ہم اس قومی ادارے کو کسی طور پر بھی انڈر اسٹیمیٹ نہ کیا جائے کیونکہ بین الاقوامی فیڈریشن برائے ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ کا تعاون ہمیشہ ہمارے ساتھ اور جہاں حکومتی وسائل ختم ہو جاتے ہیں وہی سے ہمارے وسائل کا آغاز ہوتا ہے اس لئے حکومت اس قومی ادارے کی آبیاری کیلئے ہمیں وسائل فراہم کریں اور ہمارے کام کی کارکردگی دیکھیں۔انہوں نے ہلال احمر اور ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ کے منڈیٹ کا احترام کرنے پر علاقے کے علماء کرام سماجی حلقے اور گورنر گلگت بلتستان پیر سید کرم علی شاہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پر انہوں نے ہائی سکول طاوس اور انٹر کالج میں پانی کی فراہمی کے لئے ہلال احمر کی جانب سے واٹر ٹینکی اور دیگر بنیادی ایشیا کی فراہمی کا بھی اعلان کیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہلال احمر کے صوبائی سیکریٹری و سابق مشیر تعلیم نورالعین نے کہا کہ ہلال احمر کو انسانی خدمت کے جذبے سے سر شار رضاکاروں پر فخر جو تمام تر تعصبات سے بالاتر ہو کر علاقے کی خدمت کیلئے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔انہوں نے گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ وہ وفاق اور ملک کے دیگر صوبائی حکومتوں کی طرح گلگت بلتستان میں بھی ہلال احمر کے لئے خصوصی گرانڈ مختص کریں تا کہ یہ دارے مزید مستحکم اور فعال انداز میں علاقے کے عوام کی خدمت کر سکے ۔تقریب سے ہائی سکول طاوس کے ہیڈ ماسٹر و چےئرمین اسماعیلی ریجنل کونسل گوپس یاسین منظور علی نے اپنے خطاب میں رضاکاروں کیلئے تربیتی کیمپ کے انعقاد پر ہلال احمر کی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ہلال احمر کے پیغام کو گھر گھر تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button