لاہور: گلگت بلتستان یوتھ کونسل کا قیام، دیدار علی ہنزائی عبوری چیرمین منتخب
پریس ریلیز
لاہور میں مقیم گلگت بلتستان کے سنیئر طالب علم رہنماوں اور سماجی کارکنان نے گلگت بلتستان یوتھ کونسل کے قیام کا اعلان کر دیا، اس سلسلے میں تین (۳ ) میٹینگز کے بعد متفقہ رائے کے مطابق تنظیم کے نام پر اتفاق کے بعد تنظیمی عبوری ڈھانچے بھی اعلان کیا گیا۔
دیدار علی ہنزائی تنظیم کے عبوری چیئرمین جبکہ سینئر طلباء رہنماء تحسین علی رانا، فرحان علی ساقی ، نثار احمد ، زیغم علی، اور منور عباس پر مشتمل ایگزیگٹیو کمیٹی کا اعلان بھی کیا گیا۔ پرنس کامران سیکرٹری خزانہ ہوں گے۔
اجلاس میں بات کرتے ہوئے یوتھ لیڈرز کا کہنا تھا کہ تمام تر سیاسی و مذہبی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر یوتھ اور گلگت بلتستان کی خدمت کے لئے ایک پلیٹ فارم کا ہونا بہت ضروری تھا۔ یوتھ لیڈرز نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ نوجوانان گلگت بلتستان کا یہ پلیٹ فارم مستقبل قریب میں گلگت بلتستان یوتھ کی نمائندہ جماعت بن کر علاقے کی خدمت کرے گی۔ اجلاس کے آخر میں منتخب اراکین نے طلباء رہنماوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ اس سال جشن آزادئ گلگت بلتستان شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔
Great initiative and these sort of initiatives are a must keeping in view the political challenges surfacing in Gilgit-Baltistan in relation to the global political dynamics and GB’s geo-political significance