گلگت بلتستان

دہشتگردی اور خوف پیدا کرنے والے عناصر ریاست کے دشمن تصور کیے جائیں گے، پاکستان پروٹیکشن آرڈیننس منظور

کراچی — پاکستان کے صدر ِمملکت ممنون حسین نے پاکستان پروٹیکشن آرڈیننس کی منظوری دے دی ہے۔ پاکستان پروٹیکشن آرڈیننس کے مسّودے کے مطابق ملک میں دہشتگردی اور خوف پیدا کرنے والے عناصر ریاست کے دشمن تصور کیے جائیں گے جبکہ  ملک میں قانون کی طاقت سے ریاست کی رٹ ہر صورت قائم کیا جائےگی ۔

صدر ِمملکت ممنون حسین نے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر اتوار کے روز آرڈیننس کی منظوری دی ہے۔ پروٹیکشن آرڈیننش کے مسودے میں مزید کہا گیا ہے کہ سستے انصاف کیلئے خصوصی وفاقی عدالتیں قائم کی جائیں گی اور مخصوص جرائم کے مقدمات کے جلد اندراج اور تحقیقات کیلئے علیحدہ پولیس اسٹیشن بھی قائم کئے جائیں گے جبکہ خطرناک ملزمان کیلئے الگ جیلیں بھی بنائیں جائیں گی۔

صدر پاکستان کی جانب سے منظور کئے گئے پروٹیکشن آرڈیننس میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک کو مشکل صورتحال سے نکالنے لئے نئی قانون سازی کی جائیگی جبکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہوگا مزید یہ کہ مسلح افواج اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آئینی و قانونی تحفظ حاصل ہو سکےگا۔

بشکریہ: وائس آف امریکہ

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button