گلگت بلتستان

گلگت میں یوم عاشور پر امن طریقے سے اختتام پذیر

OLYMPUS DIGITAL CAMERA

گلگت ( مون شیرین) گلگت میں یوم عاشور کا جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر ہوا۔ یوم عاشور کا مرکزی جلوس جامع امامیہ مسجد گلگت سے برآمد ہوئی اور راجہ بازار سے گزرنے کے بعد  گھڑی باغ ، ہنزہ چوک ، جماعت خانہ بازار، نوید شہید چوک، ہسپتال روڈ اور خزانہ روڈ سے ہوتے  ہوے  دوبارہ جامع امامیہ مسجد پہنچ کر احتتام پذیر ہوا۔

OLYMPUS DIGITAL CAMERA

یوم عاشور کے موقعے پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے. رینجزر، گلگت بلتستان اسکاوٹس، پویس کمانڈوز، اہلیٹ فورس اور پولیس اہلکار نے سیکورٹی کے فرایض انجام دے۔ جبکہ پاک فوج کے ہیلی کاپڑ نے جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی۔ عزاداروں نے نوید شہید چوک پر نماز جمعہ اداکی۔

OLYMPUS DIGITAL CAMERA

اس موقعے پر امام جمعہ الجماعت جامع امامیہ مسجد آغا راحت حسین نے عزاداروں سے خطاب کرتے ہوے مساجد بورڈ، اسماعیلی کونسل، ضلعی انتظامیہ اورصوبائی حکومت کے قیام امن کے لئے کئے گئے کوششوں کو سراہا۔ آغا نے صحافیوں کا بھی شکریہ ادا کیا  اور کہا کہ اُنہوں نے ہمشیہ گلگت میں امن کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

OLYMPUS DIGITAL CAMERA

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button