گلگت بلتستان

نگر سے تعلق رکھنے والے طالب علم کو قراقرم کوآپریٹیو بینک کی طرف سے ١٠ لاکھ روپے کی مالی امداد

DSC_0138
گلگت( پریس ریلیز) قراقرم کوآپریٹیو بینک گلگت بلتستان نے نگر مناپن کے میڈیکل کے ہونہار طالب علم عارف حسین کو امریکہ میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے 10 لاکھ روپے کی مالی معاونت فراہم کی اس سلسلے میں قراقرم بینک ہیڈ آفس میں جنرل منیجر قراقرم بینک شیر جہان میر کی سربراہی میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں بینک کے جنرل منیجر نے ہونہار طالب علم کو بورڈ ممبران اور میڈیا کے نمائندوں کی موجودگی میں 10 لاکھ روپے کا چیک دے دیا ۔ اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر جہان میر جنرل منیجر قراقرم کوآپریٹیو بینک نے کہا کہ بینک علاقے میں سماجی سرگرمیوں میں معاونت کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کے ہونہار طلبہ کی بھی حوصلہ افزائی کرتا ہے ، عارف حسین نے ٹاپ میرٹ کی وجہ سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس فائنل ائیر میں USMLE کا امتحان پاس کر کے علاقے کا نام روشن کیا، لیکن مالی مشکلات کی وجہ سے انہیں شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اس لئے قراقرم بینک نے ان کی مذید تعلیمی اخراجات اور حوصلہ افزائی کیلئے ، معاوضہ فراہم کیا ، ایسے طالب علم مستقبل میں ملک و قوم کی ترقی میں قلیدی کردار ادا کرتے ہیں ، قراقرم بلا تفریق عوام الناس کی خدمت پر یقین رکھتا ہے،
تقریب کے دوران ہونہار طالب علم عارف حسین نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، جنرل منیجر کے سی بی ایل شیر جہان میر، اور بینک کے بورڈ کے ممبران کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے میری حوصلہ افزائی کی، میں یو ایس اے سے تعلیم مکمل کر کے اپنے لوگوں کی خدمت کرنا چاہتا ہوں ، میری خواہش ہیکہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو بہترین صحت کی سہولیات مہیا کر سکوں ۔تقریب میں بورڈ ممبران کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

Back to top button