گلگت بلتستان

مرسی کورپس کے زیر اہتمام گلگت میں ورکشاب کا انعقاد

گلگت( پریس ریلیز) صحت کے شعبے کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائینگے ، بھرتیوں ،ٹرانسفریوں اور ترقیوں سے متعلق مسائل سے باہر نکلنے کا راستہ تلاش کرنا ہوگا،ایم این سی ایچ پروگرام گلگت بلتستان سے ماں اور بچے کی صحت سے متعلق مشکلات ان کا حل اور بہتری کے لئے اقدام اُٹھانے کے حوالے سے کام کررہا ہے ان خیالات کا اظہار سیکریٹری ہیلتھ محمد خرم خان نے مرسی کورپس کے زیر اہتمام تین روزہ ورکشاپ کے افتتاحی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مذید کہا کہ ہمیں شفافیت کی طرف ، میرٹ کی بحالی، غیر جانبداری کی طرف بڑھنا ہے اور ان مشکلات کے لئے حل تلاش کرنا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ محکمہ صحت مرسی کورپس پاکستان کا شکر گزار ہے کہ پسماندہ علاقوں میں درپیش صحت کے مسائل اور مشکلات کے حل کے لئے مصروف عمل ہے۔ہمیں خوشی ہے کہ مرسی کورپس گلگت بلتستان میں زچہ بچہ کی بہتری اور ماہر ہاتھوں سے زچگی کی عمل کو منعقد کرانے کے لئے پالیسی واضع کر رہا ہے۔
ورکشاپ کے منتظم پروگرام منیجر مرسی کورپس شعیب احمد شہزادنے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مرسی کور پس جی بی میں سی ایم ڈبلیو پالیسی تین سے پانچ سال تک مرتب کر رہے ہیں۔ تاکہ گلگت بلتستان میں ماوں اور بچوں شرح اموات میں کمی آسکے۔ اس وقت پاکستان میں ماوں کی شرح اموات ایک لاکھ میں سے چھ سو ہے ۔جبکہ پانچ سال سے کم عمر بچوں میں شرح اموات ایک ہزار میں سے 94 ، ایک سال سے کم عمر 1000 میں سے 78 بچے جبکہ نوزائیدہ 54 بچوں کی اموات ہوتیں ہیں ۔ یہ ورکشاپ مرسی کورپشن پاکستان کے زیر اہتمام اور ریسرچ ایڈوکسی فنڈ کے مالی معاونت سے مقامی ہوٹل میں   کمیونٹی مڈ ائف کے ذریعے مہارت سے زچگی کے عمل کے لئے محفوظ راہ عمل کی تیاری کے عنوان سے منعقد ہوا۔
اس تین روزہ ورکشاپ کے افتتاحی روز گلگت بلتستان کے شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ورکشاپ کے دوران مختلف گروہی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button