گلگت بلتستان
وزیر اعظم پاکستان ۳ دسمبر کو گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے، اہم اعلانات متوقع
گلگت (نمائیندہ پامیر ٹائمز) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعطم پاکستان میاں محمد نواز شریف 3 دسمبر کو گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے اس دوران دوران وزیر اعطم گلگت بلتستان کونسل کے بجٹ سیشن سے خطاب کر یں گے جبکہ چلاس کا دورہ بھی متوقع ہے۔ وزیر اعطم کے متوقع دورے سے قبل گلگت میں سیکورٹی کے سخت انتطامات کئے جارہے ہیں۔ مرکزی شاہراہوں پر پولیس اور رینجرز اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہیں اور گاڑیوں کی تلاشی بھی لی جارہی ہے۔
یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم اپنے دورے کے موقعے پر قانون ساز اسمبلی میں وادی ہنزہ کے لیے مختص سیٹوں کی تعداد دو تک بڑھانے کا اعلان بھی کریں گے۔