گلگت بلتستان

پاکستان مسلم لیگ نواز سب ڈویثرن ہنزہ کا اجلاس، صوبائی حکوت پر علاقے میں گندم کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کا الزام

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ ن سب ڈویثرن کا اجلاس جاوید اقبال کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ہنزہ میں گندم کی مصنوعی قلت پید اکرنے کی مبینہ  حکومتی سازش کی بھر پور مذمت کی گئی ۔
اجلاس میں صوبائی حکومت کی جانب سے ملازمین کی مستقلی کو گندم کے نرخ بڑھنے سے مشروط کرنے کے فیصلے سے ثابت ہوا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام کے منہ سے نوالہ چھنینے کی مذموم سازش کررہی ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے گزشتہ چار سال میں گلگت بلتستان کے غریب عوام کو جھوٹے وعدوں اور طفل تسیلوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ گلگت بلتستان کی موجودہ حکومت عوام کے سامنے اپنی ساکھ برُی طرح کھو چکی ہیں اور من گھڑت افواہوں سے مزکزی حکومت کو بدنام کرانے کی ناکام کوشش کرہی ہیں۔
اجلاس میں سب ڈویثرن ہنزہ کے گندم کے کوٹے میں کمی کو پیپلز پارٹی کی ہنزہ کے عوام سے دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا گیا ۔ اجلاس میں پارٹی قائدین نے مطالبہ کیا کہ حکومت فی الفور  کوٹہ بڑھا کر ہنزہ کے اندر گندم کی مصنوعی قلت ختم کرے بصورت دیگر عوام سٹرکوں پر نکل کر حکمرانوں کے مذموم عزئم خاک میں ملائینگے۔اجلاس میں پارٹی  کارکنوں اور رہنماوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button