گلگت بلتستان

کرپشن کے بادشاہوں کے خلاف آواز بلند کرتا رہوں گا: سپیکر وزیر بیگ

گلگت( مون شیرین) سپیکر قانون ساز اسمبلی وزیر بیگ نے کہا ہے کہ کرپشن سرکاری آفسیران کر تے ہیں اور بد نام پیپلز پارٹی ہو تی ہے۔ کرپٹ سرکاری افسران کے خلاف  سخت کاورائی کی ضرورت ہے۔ کرپشن کے خلاف آواز بلند کرتا رہوں گا ۔
ان خیالات کا اظہاراُنہوں نے ضلعی سکرٹیریٹ پاکستان پیپلز پارٹی خومر میں منعقدہ یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا اُنہوں نے کہا کہ بیوروکریٹ کرپشن کے ذریعے اپنی جیبیں بھرتے ہیں جبکہ ان کی کرتوتوں کی وجہ سے سیاستدان عوام کے سامنے شرمندہ ہوتے ہیں۔۔اُنہوں نے کہا کہ وہ ان "کرپشن کے بے تاج بادشاہوں” کے خلاف آواز اُٹھاتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف آواز اُٹھانے کی پاداش میں ان کو عدم اعتماد کی تحریک کی دھمکی دی جارہی ہے۔ "میں ان سازشوں سے ڈرنے والا نہیں ہوں۔ مجھے میرے عوام نے منتخب کر کے اسمبلی تک پہنچایا ہے اور میں عوام کو حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا ساتھ نہیں دوں گا۔”
سابق چیف سکرٹیری سجاد سلیم ہوتیانہ پر تنقید کرتے ہوے سپیکر نے کہا کہ موصوف نے علاقے میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا تھا۔ انہوں نے الزام لگا یا کہ سابق چیف سیکریٹری نے  45 لاکھ کی لاگت سے جی بی ہاوس میں ایک کمرہ تیار کیا گیا تھا جسے اب ہٹایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کہ کوئی نیا چیف سکرٹیری آتا ہے تو اپنے دفتر اور گھرکے فرنیچر اور باتھ روم کے دوازے تک تبدیل کرتا ہے، جسکی چنداں ضرورت نہیں ہوتی۔
اُنہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بغیر پوچھے 30 ہزار ملازمیتں پیدا کی جاسکتی ہے تو گلگت بلتستان میں 5 ہزار ملازمین کو مستقل کیوں نہیں کیا جارہا؟ ۔ ہتھیار اُٹھانے والوں کو اُن کے حقوق دیے جا رہے ہیِں لیکن  ہمارے آباو اجداد نے 28 ہزارمربع میل علاقہ تھالی میں رکھ کر پاکستان کو پیش کیا، پھر بھی ہمیں حقوق سے محروم رکھا جارہاے۔
اُنہوں نے مذید کہا کہ پیپلز پارٹی کے احسانات گلگت بلتستان کے عوام پر ہے کہ آج گندم پر سبسیٹی، شاہراہ قراقرم کی تعمیر سے ہمارے زندگی تبدیل ہو چکی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ان کرپٹ سرکاری اآفسیران کے خلاف آواز بلند کر تا رہوں گا۔
تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماوں، قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر جمیل احمد ، ایگزیکٹو کمیٹی کےممبر محمد موسی،  مشیر اطلاعات سعدیہ دانش اور دوسرے ممبران  اور پارٹی کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے خطاب کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button