گلگت بلتستان

گاہکوچ میں وزیر اعظم یوتھ لون پروگرام کے امیدواروں کا رش، بینک سے فارم لینا ضروری نہیں: مینیجر

غذر(فیروز خان) ضلع غذر میں بے روزگاری کا جن بوتل سے باہر نکل آیا وزیر اعظم یوتھ پالیسی کے تحت قرضے کے فارم کی حصولی کیلئے ہزاروں بے روز گار نوجوان نیشنل بنک گاہکوچ کے باہر شام تک لائینوں میں کھڑے رہے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بے رزو گار نوجوانوں کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے گلگت بلتستان کو اس پیکیج میں شامل کر کے عوام کا دل جیت لیا ہے ہم امید رکھتے ہیں کہ قرضوں کی فراہمی کو شفاف طریقے سے بے روز گاروں میں تقسیم کئے جائینگے۔فارم کے حصول کیلئے آنے والے ہزاروں نوجوانوں کا کہنا تھا کہ نیشنل بنک میں ملازمین کی قلت کی وجہ سے فارم کے حصول میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔لہذا ٰبے روزگاروں کی مشکلات کو دور کرنے کیلئے بنک عملے کی تعداد میں اضافہ کیا جائے تاکہ دور دراز سے آنے والے بے روز گار نوجوانوں کو فارم حاصل کرنے میں آسانی ہو سکے۔
بے روز گاروں کو فارم کے حصول کے حوالے سے نیشنل بنک گاہکوچ کے منیجر سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یوتھ پالیسی کا فارم صرف نیشنل بنک سے لینا ہی ضروری نہیں یہ فارم فوٹو سٹیٹ کی دوکانوں اور انٹر نیٹ سے حاصل کئے جا سکتے ہیں اس حوالے سے میں اپنے طور پر قطار میں کھڑے نوجوانوں کو ہر طرح سے سمجھانے کی پوری کوشش کی لیکن یہ نوجوان نیشنل بنک سے ہی فارم لینے پر بضد ہیں۔اگرچہ ہمارے پاس سٹاف کی کمی ضرور ہے لیکن اس کے باوجود ہم تمام نوجوانوں کوبنک سے ہی فارم فراہم کرنے اور ان کو مطمین کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button