گلگت بلتستان

نیٹکو کے نیے ایم ڈی کا دورہ ہنزہ نگر، پرانی بسوں کی مرمت کی جائیگی

ہنزہ نگر (معز شاہ) ناردن ایر یا ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے نئے تعینات ہونے والے ایم ٖڈی سعداللہ یوسف زائی کا ہنزہ نگر نیٹکو اسٹیشن کا دورہ ، ہنزہ نگر کے سیاسی و سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے عہداروں سے ملاقات۔ اس موقع پر ایم ڈی نیٹکو نے کہا کہ نیٹکو ایک قومی ادارہ ہے عوام اور ادارے کے زمہ داران ساتھ مل کر اس کو مزید ترقی کی رہ پر گامزن کرینگے۔عوام کے تعاون کے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکے گے۔انہوں نے مزید کہا کی شاہراہ قراقرم اس علاقے سے گزرنے کی وجہ سے نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے ،سوست سے چائنہ تک چلنے والی ٹرانسپورٹ کو بھی مزید اچھا کرنے کوشش کرینگے تاکہ ملکی اور غیر ملکی سیاح نیٹکو کے بسوں پر ارام دہ سفر کرسکے۔مسافروں کی مسائل حل کرنے کے لئے مل جل کرکام کرنا ہو گا۔
عمائد ین اور سیا سی حلقوں کی جانب سے ہنزہ نگر سے چلنے والی بسوں کی خستہ حالی اور اضافی بسیں وی آئی پی کوسٹر سروس چلانے کا بھی مطالبہ ، ہنزہ نگر میں تعلیمی میعار زیادہ ہونے کی وجہ سے علاقے سے بڑی تعداد پاکستان کے دیگر صوبوں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے جاتے ہیں ان کے خوتے میں بھی اضافہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا جس پر ایم ڈی اور ان کے ساتھ دورے پر آئے ہوئے منیجر NATCOریاض اور منیجر اپریشن NATCOگلزارنے عمائدین اور سیاسی نمائدوں کو یقن دلایا کہ بیت جلد ہنزہ نگر کے لئے نئی بسیں دینے کا وعدہ کیا جو پرانے بسیں اس وقت مرمت پر ہے ان کو جلد ہنزہ نگر اسٹیشن کے حوالے کرنے کو کہا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہنزہ نگر کے عوام ادارے کے ساتھ پہلے سے تعاون کرتے ہیں اور انشا اللہ مستقبل میں بھی نیٹکو کے ساتھ تعاون کرینگے۔
ایک سوال کے جواب میں ایم ڈی نیٹکو نے کہا کہ گلگت سے پنڈی تک سفر کرنے والے مسافر اس وقت کانوائی کے ساتھ چلتے ہے جہاں پر سارے ٹرانسپورٹ کھانے کے لیے کھڑے ہونگے وہاں پر کھڑا ہونا پڑے گا کیونکہ حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے نیٹکو عوام کے لیے کسی بھی سہولت سے دریغ نہیں کرینگی۔ نیٹکو اسٹیشن منیجر ہنزہ نگر نے بھی اپنے سٹاف کے مشکلات سے ایم ڈی کو اگاہ کیا جس پر یقین دہانی کرایا کہ سٹاف کے مسائل ترجیہی بنیادوں پر حل کرینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button