گلگت بلتستان

صوبائی حکومت عوام کو فرقہ وارانہ جھگڑوں میں الجھا کر ناکامی چھپانے کی تدبیر کر رہی ہے: مسلم لیگ نواز

گلگت (پریس ریلیز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت ڈویژنل صدر راجہ شبیر ولی منقد ہوا ،جس میں گلگت بلتستان کے امن امان اور گلگت شہر میں ہونے والے حالات کا بغور جائزہ لیا گیا ۔موجودہ صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی غفلت اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے،موجودہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

راجہ شبیر ولی،   ڈویژنل صدر،  محمد یاسین، سیئنر نائب صدر  اورمحمد ارشاد نائب صدرکے دستخطوں سے جاری پریس ریلیز میں ان رہنماؤں نےحکومتی اور انتظامی اہلکاروں کو باور کروایا ہے کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کو کسی طور پر برداشت نہیں کیا جایا گا،موجودہ حالات کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت خراب کئے جا رہے ہیں ۔صوبائی حکومت نے گندم کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے اور عوام کو فرقہ ورانہ جھگڑوں میں لگا کر اپنی ناکامی کو چھپانے کی تدابیر کر رہے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان میں شہید امن جناب سیف الرحمن خان کے فلسفہ کو گھر گھر تک اور گلی گلی تک جناب حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں پہچا کر دم لے گی ،اور امن کے راستے میں رکاوٹ بننے والے ہر فرد اور ادارے کیساتھ بہت سختی سے نمٹے گی۔

پریس ریلیز میں مزیدکہا گیا ہے مسلم لیگ نواز کے چیف آرگنائزر حافظ حفیظ الرحمن کی  گلگت بلتستان کے آئینی معاملات سے متعلق حالیہ تقریر نے صوبائی حکومت اور دیگر لوگوں کو بے چین کر دیا ہے اور علاقے میں فرقہ واریت کو ایک بار پھر پروان چڑھا یا جا رہا ہے۔

ان رہنماؤں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کیلئے ہر فورم میں آواز اٹھاتی رہے گی۔اور گلگت بلتستان میں امن کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی. انہوں نے گلگت بلتستان کے تمام سیاسی رہنماوں سے یہ اپیل کی ہے کہ وہ امن کے لئے ایک پلیٹ فارم پہ جمع ہو جائیں اور گلگت بلتستان میں امن و امان کیلئے پارٹیوں سے بالا تر ہو کر اپنا کردار ادا کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button