گلگت بلتستان

اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے: مہدی شاہ کی ہدایت

گلگت (پریس ریلیز) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے قانون نافذ کرنے والے اور انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ چہلم کے جلوسوں کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں اور جلوس کی سکیورٹی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کی جائے ۔ جلوس سے ملحق تمام راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کیے جائینگے۔ ان خیالات کااظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں سکریٹری داخلہ اور ڈی سی گلگت کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے اور موقع پر قانونی کارروائی کو یقینی بنائے۔وزیراعلیٰ نے گلگت میں چہلم کے جلوسوں کے لیے کیے گئے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے حکومت کی عملداری کو یقینی بنائیں۔ سکیورٹی اداروں کو گلگت بلتستان میں امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے مکمل اختیارات دیے ہیں۔ امن خراب کرنے والوں کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی کریں، کسی بھی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں کی جائیگی ۔ اب انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس بات کو یقینی بنائیں کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں ، رٹ آف گورنمنٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف بروقت اور موثر قانونی کاروائی کریں تاکہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی جرات نہ ہوسکے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اکثریت پرامن عوام کی ہے لیکن چند شرپسند علاقے کا تشخص خراب کرنے اور ذاتی مقاصد کے حصول کے لیے مخصوص ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ۔ حکومت شرپسندوں کی مکمل حوصلہ شکنی اور صوبے کے تشخص کو برقرار رکھنے کیلئے کسی بھی راست اقدام سے دریغ نہیں کریگی۔ وزیراعلیٰ نے اسلحے کی نمائش کے حوالے سے موصول شکایات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے محکمہ داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ اسلحہ پر مٹس کی منسوخی کے بعد کسی کو اسلحہ لے کر چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے لہٰذا ہر قسم کے اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق قانونی کاروائی کریں۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ ایسے اہم افراد جن کے جانوں کو کسی قسم کا خطرہ ہوسکتا ہے حکومت انکے سکیورٹی کے اقدامات کریں کسی بھی پرائیویٹ شخص کو اسلحہ لیے کر چلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button