گلگت بلتستان

قراقرم ایریا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن، آئی ٹی کے شعبے میں ترقی کے لیے کوشاں

ہنزہ نگر ( خصوصی رپورٹ) قراقرم ایریا ڈولیمنٹ آرگنازیشن KADOکئی دہائیوں سے گلگت بلتستان میں مختلف شعبوں میں عوام کی خدمت کر رہا ہیں جن میں کلچرل کو محفوظ رکھنا، خواتین اورمردوں کے لیے دستکاری کے شعبوں میں گھر بیٹھے آمدنی حاصل کرنے اور گھروں پر بوجھ کہنے والے خصوصی افراد کو ہنر مند بنا کر اپنے پاوں پر کھڑے ہونا اور دیگر اہم کاموں میں عوام کو شعور دلانے کے رویایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس دفعہ ادارے نے گلگت بلتستان کے مختلف علاقے گلگت ، گاہکوچ، اسکردو، علی آباد ،کریم آباد اور گلمت سینکڑوں یوتھ کے لیے مختلف تعلیمی سرگرمیوں میں ٹرینگ جاری ہیں۔ خصوصاًمختلف ذ رایؤں کا بہتر استعمال،پرگرامینگ، گرافیک یا ویب ڈیثانگ، اکاونٹس کے مطلق معلومات،کال سنٹرز،انفرمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ،شمشی توانائی اور اس کے استعمال سے تربیت اور انٹر نیٹ پر گھر بیٹھے روز گار کے اصول اور آمدنی میں اضافے کے ذریعہ شامل ہیں۔
unnamed
مختلف شعبوں میں ٹرینگ کرنے والے گلگت بلتستان کے ان یوتھ اور طلباء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہیں کہ کاڈو KADOکا یہ عمل ہمارے مستقبل کے لیے اہم سنگ میل ہوگا۔ اسکی وجہ سے انٹرنیٹ کی استعمال سے گھر بیٹھے ہم مختلف قسم کی کاموں میں ہم اپنا ذریعہ معاش پید کرسکتے ہیں۔ یوتھ نے مزید کہا کہ ایک وقت ایسا آئے گا کہ ہمارے پاس تعلیم ہوگی مگر ملازمتیں بہت کم ہوگی مستقبل میں اس تربیتی کاموں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر بیٹھے کر اپنے اولاد کو تعلیم اور روز گار مہیا کرسکتے ہیں۔ ایسے تربیتی ورکشاب آنے والی وقت کی اہم ضرورت ہیں جس کے لیے ہم ادارے کا شکر گزار ہیں۔ ادارے نے اس ٹرینگ کے لیے ہم کلاس روز میں انفرادی طور پر لیپ ٹاپ ، انٹر نیٹ، قابل ماسٹر ٹرینر ، ٹرانسپورٹ سہولت ، گرمی اور سردی کے موسم کے حساب سے کاڈو ہماری مدد اور رہنمائی کرتی ہیں۔جبکہ دوسری جانب CEOکاڈو مبین محمد اور اس پروجیکٹ کوڈینٹر اعجاز کریم نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ ہمارے اس پروجیکٹ سے گلگت بلتستان کے طلباء اور دیگر یوتھ اس سے استفادہ حاصل کرسکے۔ اور زیادہ سے زیادہ ان تربیتی ورکشاب میں یوتھ اور طلباء آگے آئے اور آنے والی مشکل وقت کے ساتھ مقابلہ کرسکے۔انھوں نے مزید کہا کہ ایسے بھی علاقے ہیں جن میں انٹر نیٹ اور کمپیوٹر کے بارے میں معلومات بھی نہیں ہم کوشش کرینگے کہ ایسے علاقوں کو ہم ترجیحی دینگے۔اور ہم نے یہ بھی کوشش کی ہیں کہ گلگت بلتستان نہیں بلکہ پاکستان کے دیگر علاقوں سے بھی قابل اساتذہ سے بھی مدد لی ہیں جو کہ اس وقت ہمارے گلگت بلتستان کے مکتلف علاقوں میں 8سے زائد سنٹر ز کھول دیئے گئے ہیں۔ ہم اس ٹرینگ کے شرکاء کو ہر قسم کی سہولیات دیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button