گلگت بلتستان میں ڈاکٹروں نے ۲۰ فروری تک ہڑتال موخر کرنے کا اعلان کر دیا
گلگت (مون شیرین) پیر کے روز ہڑتال کے بعد گلگت بلتستان کے ڈاکٹروں نے آخر کار اپنا ہڑتال مشروط طور پر ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
پیر کے روز صدر پا کستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر عبدل رہبر نے وزیر پانی وبجلی دیدار علی ، ممبر قانون ساز اسمبلی سلطان علی خان اور مساجد بورڈ کے ممبر محمد اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اُنہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت، علماء اور دیگر عوامی حلقوں کی طرف سے اپیل اور چیف سکرٹیری کی جانب سے یقین داہانی پر ڈکٹروں نے 20 فروری تک اپنااحتجاج موخر کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اگر 20 فروری تک اُن کے مطالبات پورے نہیں ہوئے تو وہ دوبارہ او پی ڈی، اور پرائیویٹ کلینک بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے.
اس موقعے پر وزیر پانی وبجلی ، ممبر قانون ساز اسمبلی سلطان علی خان اور محمد اسلم نے ہڑتال ختم کرنے پر ڈاکٹر وں کا شکریہ ادا کیا۔