گلگت بلتستان

ہنزہ نگر میں سپیشل لاینز اور غیر قانونی کنیکشنز کاٹ دیے گیے، بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی

ہنزہ نگر ( بیور رپورٹ ) قائم مقام ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر عاصم رضا چوہدری کی زیر نگرانی محکمہ برقیات کی کوششیں رنگ لائی، ہنزہ میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی واقع ہوگئی۔ اس سے قبل ہنزہ میں بجلی ون ڈے آن اور ون ڈے آف تھی جبکہ قائم مقام ڈی سی ہنزہ نگر اور محکمہ برقیات ہنزہ کے عملے کی کوششوں سےہر تیسرے دن لوڈشیڈنگ ہوگی۔

قائم مقام ڈی سی ہنزہ نگر نے میڈ یا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تقریباً تین سو سے زائد بجلی کے غیر قانونی کنکشنز اور غیر قانونی اسپیشل لائینوں کو کا ٹ دیا گیا ہے، جس کی بدولت عوام کو کافی حد تک ریلیف مل گئی۔ اور ہم کو شش کرینگے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں مزید کمی کی جائے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہنزہ میں بجلی کی کمی ہے تاہم کئی علاقوں میں بجلی بے جا استعمال کیا جارہا ہے عوام کو بھی چاہیے کہ محکمہ کے ساتھ تعاون کرے تاکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ میں کمی لاسکے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button