گلگت بلتستان

امامیہ اوپن سکاوٹس کو آفات کے دوران تلاش اور بچاؤ کی تربیت دی گئی

گلگت( فرمان کریم) دی پروٹیکٹرز انٹر نیشنل گلگت بلتستان کی جانب سے امامیہ اوپن اسکاوٹس کے ممبران کے لیے منعقدہ تین روزہ ابتدائی طبی امداد اور سرچ اینڈ ریسکیو ٹرنینگ (تلاش اور بچاؤ کی تربیت) کا پروگرام احتتام پذیر ہوا۔ اس تین روزہ تربیتی پروگرام میں امامیہ اسکاوٹس کو قدرتی آفات سے بچاو ، زخمیوں کو ابتادئی طبی امداد فراہم کرنے اور انسانی جانوں کو بچانے کی عملی تربیت دی گئی ۔

unnamed (2)

امامیہ بوائے اسکاوٹس کے ممبران کو اس تربیتی ورکشاپ کے دوران زخمیوں کو بحفاظت ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے، پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے اور اسی طرح کے دوسرے طریقے بھی سکھائے گئے. اس پروگرام کا مقصد اسکاوٹس قدرتی آفات میں انسانی جانوں کو بچانے کے لئے اہم کردار ادا کرنا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button