گلگت بلتستان

ڈائریکٹر ایگریکلچر کی گاڑی پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی ہو گیا

گلگت (وجاہت علی) ڈائریکٹر ایگریکلچر فضل الرحمن کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈرائیور زخمی ہوگیا تاہم ڈائریکٹر ایگریکلچرل محفوظ رہے۔ پولیس کے مطابق جمعہ کو  ڈائریکٹر ایگریکلچر فضل الرحمن ڈرائیور کے ہمراہ آفس جارہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈرائیور احمد جان زخمی ہوگیا تاہم فضل الرحمن محفوظ رہے زخمی ڈرائیور کو ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضابطے کی کارروائی شروع کردی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button