چترال

پاکستان تحریک انصاف کی ٹیم کا شیشی پاؤر ہاؤس ڈیم کا دورہ، ٹھیکیداروں کے کام پر اظہار عدم اطمینان

دروش(جہانزیب)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما حاجی سلطان محمد نے اپنے ساتھیوں حاجی گل نواز، انجنیئر بحرام سید، سمیع اللہ اور دیگر سمیت شیشی پاور ہاو س  ڈیم کے تعمیراتی کام کا اچانک دورہ کیا۔ اس دوران گزشتہ دومہینے کے کام کو دیکھ کر ٹیم کے ممبران نے سخت مایوسی کا اظہار کیا ۔ حاجی سلطان محمد صاحب نے کہاکہ کہ کسی جادو کی چھڑی کے بغیر اس کام  کو مارچ کے آخر تک مکمل کرنا مشکل لگ رہا ہے. انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ٹھیکیدار مافیا موسم بہار میں پانی کے بہاو میں اضافے اور سیلاب کا انتظار کر رہا ہے تاکہ کام بڑھا کرزیادہ بل وصول کرسکے ۔

پاکستان تحریک انصاف گزشتہ ادوار کے کرپشن اور قومی وسائل لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف رد عمل کے طور پر صوبے میں حکومت بنائی ہے۔ حاجی سلطان محمد صاحب نے اعلیٰ حکومتی حکام سے اس بد انتطامی اور متعلقہ ٹھیکیدار کاقبلہ درست کرنے کی درخواست کی ہے اور ساتھ ہی عوام دروش کی طرف سے متعلقہ ٹھیکیدار اور مجاز اتھارٹی کوآگاہ کیا ہے کہ ڈیم کا کام متاثر ،غلط یا نہ ہونے کی صورت میں تمام تر نتائج کا ذمہ دار متعلقہ ٹھیکیدار ہوگا۔ عوام دروش کیلئے شیشی بجلی گھر کی بہت زیادہ اہمیت ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ لہذا جلد از جلد ڈیم کے کام کو اصل نقشے کے مطابق بنایا جائے ۔حاجی سلطان محمد صاحب نے اس موقعے پر ویڈیو بنائی ہے اور ٹھیکیدار کی اصلیت کو بے نقاب کیا ہے جسے سوشل میڈیا کے زریعے حکام بالااور عوام تک پہنچائی جائیگی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button