گلگت بلتستان

پٹن: ہزاروں مسافر قراقرم ہائے وے پر پھنسے ہوے ہیں، ٹریفک بحال کروانے کا مطالبہ

پٹن (نمائندہ خصوصی) پچھلے آٹھ گھنٹوں سے گلگت بلتستان جانے والے ہزاروں مسافر ضلع کوہستان کے علاقے پٹن میں رکے ہوے ہیں۔ امین سیف نامی مسافر کے مطابق چالیس کے لگ بھگ گاڑیاں، بشمول بس، کوسٹرز، ہائی ایس وین، بے سرو سامانی اور بے یقینی کے عالم میں پٹن میں رکے ہوے ہیں. انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس اور ایف ڈبلیو او کے اہلکار مسافروں کو واضح معلومات فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔ 

کچھ ذرائع کے مطابق سڑک پٹن سے آگے زمینی تودہ  گرنے کی وجہ سے بند پڑا ہے.

مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ شاہراہ قراقرم پر جلد از جلد ٹریفک بحال کرنے کے لئے سنجیدہ کوششیں کیں جائیں تاکہ مسافروں کو گاڑیوں میں رات بسر کرنے کی اذیت سے دوچار نہ ہونا پڑے۔  نیز یہ کہ مسافروں کو صورتحال سے باخبر رکھنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ پریشان حال مسافر اپنے گھر والوں کو آگاہ رکھ سکیں. 

یاد رہے کہ بارش کے دنوں میں شاہراہ قراقرم پر حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جبکہ مختلف قدرتی آفات کا خدشہ بھی رہتا ہے.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button