گلگت بلتستان

چلاس میں یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا گیا

چلاس(بیورو رپورٹ) ملک بھر کی طرح چلاس میں بھی یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا گیا۔ مختلف سکولوں کے طلبا ء اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر یوں کے حق خود ارادیت کے بارے میں نعرے درج تھے۔ریلی اسسٹنٹ کمشنرکے دفترسے ہوتی ہوئی ڈسی چوک سے ہوتے میں بازار سے گزرتی ہوئی پی ڈبلیوڈی چوک پہنچی اور واپس گو لڈن پیک چوک پہنچ کر جلسے کی شکل اختیا ر کر لی۔ ریلی کے شرکاء کشمیر بنے گا پاکستان ،کشمیریوں سے رشتہ کیا، لاالہ اللہ،بھارتی غاصبو،کشمیر،ہمارا چھوڑدو، جلسے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیامر رحمان شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کی جذبہ حریت کو سلام پیش کرتا ہے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اس اصولی موقف کا اعادہ اور تجدید کرتے ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اپنی شہ رگ کو غاصبوں کے استبدادی پنجے سے چھڑانے کے لئے ہرقسم کی قربانی دریغ نہیں کرینگے ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجو کیشن ہد ایت اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم لاکھوں کشمیری بھائیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر اقوام عالم پر یہ ثابت کردیا کہ کشمیر ہمارا ہے اور ہمارا رہیگا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق ڈپٹی کمشنر آدم شاہ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے کوئی کشمیر کو پاکستان سے الگ نہیں کر سکتا ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس رشتہ کو توڑنے کی کوئی کوشیش کامیاب نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ عالمی قوتوں کو چاہیے وہ فوری طور پر کشمیریوں کی حق خودرایت ادا کرے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سینئر نائب صدر مبین شاہ حلیم فیاضی فیض اللہ و دیگر نے کہا کہ عالمی قوتیں دہرا معیار ترک کریں اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔

 چلاس میں یوم یکجہتی کشمیر منانے کی تقریب میں دیامر کے منتخب سیاسی قیادت سمیت تمام محکموں کے اعلی افیسران کی عدم شرکت کی وجہ سے شرکاء کے سخت تنقید ،چیف سیکرٹری ایسے آفیسرن کے خلاف سخت کاروائی کریں جو اس طرح کے قومی دنوں کے موقع پر غائب رہتے ہیں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ضلئعی انتظامیہ ، محکمہ تعلیم اور محکمہ زراعت کے آفیسروں کے علاوۂ مختلف سکولوں کے طلبہ اور سول سوسائٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی جبکہ اکثر محکموں کے افیسران اور ان کے عملہ کی عدم شرکت نے پروگرام کو پھیکا کر دیا۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ دیامرچلاس شہر میں منائے جانے والے اہم قومی دنوں کے موقع پر اکثر محکموں کے افیسران شرکت کرنا معیوب سمجتھے ہیں آفیسران کو چاہئے کہ وہ اس طرح کے پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ عوام میں ایسے اہم آیام کے حوالے سے آگاہی اور شعو رپیدا ہو سکے گا،دوسری طرف عوامی حلقوں نے چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے آفیسران کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں جو اس طر ح کے اہم پروگراموں میں شریک نہیں ہوتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button