گلگت بلتستان

سلترو میں سرکاری ملازمین کھلے عام سیاست میں حصہ لینے لگے، اخباری بیانات کا سلسلہ شروع

خپلو(نمائندہ خصوصی) سلترو کے سرکاری ملازمین سرعام سیاست میں حصہ لینے لگے،حکومتی وزیر اور حلقے کے منتخب نمائندہ کے حق میں اخباروں میں سیاسی بیانات زوروں پر ہے ،بتایا گیا ہے کہ سلترو سے تعلق رکھنے والے اکثر سرکاری ملازمین اس وقت الیکشن کمپئن چلارہے ہیں ،جس کا کوئی نوٹس لینے والا نہیں ،قانونی طورپر سرکاری ملازمین کے سیاست میں حصہ لینے اور سیاسی بیانات دینے پر پابندی ہے لیکن وہاں صورتحال مختلف ہے ،سرکاری ملازمین اخباروں میں سیاسی بیانات دیکر ہیرو بننا چاہتے ہیں ،ادھر یہ بھی بتایا گیا ہے کہ منتخب نمائندہ کے سیاسی مخافین کو انہیں سرکاری ملازمین کے زریعے دھمکیا ں بھی دی جارہی ہیں۔عوامی حلقوں نے چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مشہ بروم میں سرکاری ملازمین کے اخباروں میں سیاسی بیانات اور سیاسی کمپین چلانے کا نوٹس لیں اور سرکاری اداروں کو سیاسی اکھاڑہ بنانے سے روکیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button