گلگت بلتستان

شجرکاری مہم، ہنزہ نگر میں 20000 درخت تقسیم کیے جائینگے: محکمہ زراعت

ہنزہ نگر ( اجلال حسین) درخت لگا ناصدقہ جاریہ ہے اپنی ڈسٹرکٹ کو گل گلزار کر نا عوام او ر ضلعی انتظامیہ سب پر فرض ہے۔ہمیں خوشی ہے کہ علاقے میں LSOsاور دیگر غیر سرکاری ادارے شجرکاری کے مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہے۔ ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر عثمان علی نے محکمہ زراعت ہنزہ نگر کی جانب سے ہنزہ میں شجرکاری مہم کی تقریب کے آغاز کے موقع پر ہنزہ نگر سے تعلق ررکھنے والے مختلف سرکاری اور غیر سرکاری داروں کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔انھوں نے مزید کہا کہ علاقے ہنزہ نگر پہلی سے ہی مختلف پھلدار درختوں اور سبزیوں سے مالا مال ہے اور محکمہ زراعت کی کوششوں سے عوام کے لئے مزید پھلدار درختوں کی تقسم قابل ستائس ہے۔اور مجھے اس شجرکاری مہم کے افتتاح پر نہایت ہی خوشی ہوتی ہے کہ انے والے نسلوں کے لیے ایک اچھا کام کرسکے۔اس قبل محکمہ زراعت ہنزہ نگر کے ڈائریکٹر غلام مصطفی نے کہا کہ محکمہ زراعت ہنزہ نگر رواں سال کے لئے مختلف قسم کے پھلدار درخت جن میں چیری، خوبانی، سیب ، اخروٹ، بادام ناشپاتی، انار اور املوک کے تقریباً 20ہزار سے زائد تعداد میں تقسیم کیا جائے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ زمینداروں کی سہولت لے خاطرہنزہ نگر میںLSOsاور دیگر تظیمات کے ذرئع 130روپے فی درخت وصول کر دیا جائے گا۔ جبکہ دیگر مارکیٹ میں ان کی قیمت دو سے تین گناہ زائد قیمت پر عوام کو دیا جاتا ہے۔ محکمہ زراعت نے عوام کی سہولت کے لیے KPKکے نرسریوں سے اعلی قسم کے درخت منگوائے ہے جس سے عوام کو زیادہ سے زیادہ ستفادہ حاصل ہوگا۔انھوں نے کہا کہ ہنزہ نگر کے عوام کے لئے آئندہ سالوں کے لئے سبزیوں کے مختلف بیج بھی فراہم کریگی۔ ہنزہ نگر کے لئے ان پھلدار درختوں کی فراہمی میں AGPRہنزہ نگر کے افسران اور عملے کی بھرپور تعاون نے اس شجر کاری مہم کو بروقت شروع کرنے میں بھر پور ساتھ دیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button