گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کے عوام دوسرے پاکستانیوں سے زیادہ محب وطن ہیں: راجہ ظفر الحق

گانچھے ( محمد علی عالم) قائد ایوان سنیٹر راجہ ظفرالحق نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام عام پاکستانیوں سے زیادہ محب وطن ہے ان کی ہر جائز مطالبات کو پاکستان مسلم (ن) پورا کرے گا۔خواہ گلگت بلتستان کا آ ئینی حقوق مسئلہ ہو یا جغرافیائی ، سیاسی ہو یا معاشی ۔ مسلم لیگ (ن) نے عام انتخاب 2013سے پہلے اپنے منشور میں گلگت بلتستان کی آئینی اورمعاشی بہتری لانے کے لئے اہم قومی اداروں میں نمائندگی دینے کا ٖفیصلہ کیا ہے ۔ جو کہ وقت کے ساتھ ساتھ ان پر عملد رآمد ہو نگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن اسمبلی گلگت بلتستان سلطان علی خان و سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان محمد ابراہیم ثنائی اور ڈویژنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) بلتستان میجر (ر) محمد امین کے ساتھ ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان جیو سٹراٹیجگ لحاظ سے انتہا ئی اہم علاقہ ہے اس علاقہ میں کسی بھی قسم کی لسانی ،سیاسی اور مذہبی انتشار بالکل برداشت نہیں کر یں گے۔ گلگت بلتستان او ر ترقی کے لئے وفاقی حکومت ہر قسم کے وسائل استعمال کر یں گے۔ اس بات کا اظہار قائد اعوام وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے بار بار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں الیکشن اپنے وقت پر ہی ہونگے اور آئندہ حکومت مسلم لیگ (ن) کے بنے گا۔ وفد کی دعوت پر انہوں نے رواں سال گلگت بلتستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی بھی کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button