گلگت بلتستان

ہنزہ: راجہ حسین خان مقپون کی یاد میں تقریب منعقد،ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی

unnamed
ہنزہ نگر(بیورورپورٹ) قراقرم پبلشنگ نیٹ ورک کے بانی و چیف ایڈیٹر روزنامہ کے ٹو کے چیف ایڈیٹر راجہ حسین خان مقپون (مرحوم)کی دوسری برسی کے موقع پربیورو افس ہنزہ نگر علی آباد میں تقریب منعقد ہوئی ،جہاں پر مرحوم کے ایصال ثواب کے قران خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی اور مرحوم کے صحافتی خدمات کو سراہا گیا۔تقریب میں علاقے کے سیاسی ،سماجی اور عوامی حلقوں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پا کستان پیپلز پارٹی ہنزہ کے سابق صدر فدا کریم نے کہا کہ راجہ حسین خان مقپون نے جس بہادری اور جراتمندی سے گلگت بلتستان جیسے پسماندی علاقے کے عوام کی آواز کو ایوانوں تک پہنچایا ہے اس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ایسے صحافی بڑے عرصے کے بعد پیدا ہوتے ہیں جوملک و ملت کے لئے اپنا تن من دھن قربان کرے۔ہم ہنزہ نگر کے صحافیوں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس نشست کا اہتمام کیا ۔فدا کریم نے کہا کہ گلگت بلتستان میں نومولود حکومت ہے،نومولد صحافت ہے اور ہمیں بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔صحافیوں سے گزارش ہے کہ اپنے علاقے کے مسائل کو جراتمندانہ طریقے سے ااگے پہنچائیں۔عوام کا ترجمان بن کر جرات کے ساتھ،مذہب،سیاست،پارٹی اور گروپ بندی سے بالا تر ہو کرصحافت کا لاج رکھیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر جاوید اقبال نے کہا کہ راجہ حسین خان مقپون نے گلگت بلتستان کو ملکی و بین القوامہ سطح پر اجاگر کیا۔انکی خدمات کی فہرست لمبی ہے ۔ایسے نامور صحافی ملک کے مظلوم عوام کے واحد ترجمان ہیں راجہ حسین خان مقپون نے اپنی پوری زندگی میں ظالم کے خلاف آواز اٹھائی اور مظلوم کا ساتھ دیا یہ پورے گلگت بلتستان کے عوام کی بد قسمتی ہے کہ وہ مرحوم ہو چکے ہیں تا ہم وہ اپنی خدمات کے حوالے سے عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔تقریب ک سے خطاب کرتے ہوئے ظہور کریم ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری ہنزہ نگر بار اسوسی شن نے کہا کہ مرحوم نے بڑی کٹھن وقت گزار کر صحافت کی جو کہ گلگت بلتستان صحافیوں کے لیے ایک بہترین مثال ہے انھوں روز نامہ k2کے موجودہ زمہ دارن سے شکوہ اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہنزہ نگر کے مسائل اجاگر کرنے میں عدم دلچسپی لیتے ہیں لہذا ہم گزارش کرتے ہیں کہ ہنزہ نگر کو بھی گلگت بلتستان کا بھی حصہ سمجھے۔
اس موقع پر شاہ گل دینار سینر نائب صدر مسلم لیگ ن ہنزہ نے کہا کہ راجہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی بدولت دنیا میں گلگت بلتستان کا نام روشن کیا۔ ہم ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے نگے اور دعا کرتے ہیں کہ ان کی روح کو دائمی سکون نصیب ہو۔ اہتمام K2ہنزہ نگر کے بیورو چیف اجلال حسین نے اس دعائیں تقریب میں انے والے ان مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوءئے کہا راجہ حسین خان مقپون مرحوم کے الصال ثواب کے لیے جو دعا کی اس کے طفیل اللہ تعالی ٰ ان کو ضوار رحمت میں جگہ عطا کریں ان ان کے خاندان کو اس صدمہ برداشت کرنے کا ہمت دے اور اپ کی ان دعاؤں کے طفیل ا ن کے خاندان کے ہر فرد کو مرحوم کی نقش قدم پر چلنے اور علاقے کے عوام کو خدمت کرنے کی توفیق عطا کرے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button