گلگت بلتستان
چیف سیکریٹری نے پن بجلی کے منصوبوں کو یکم اپریل تک مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیے

گلگت (عبدالرحمن بخاری سے ) چیف سکریٹری گلگت بلتستان محمد یونس ڈاگھا نے بگروت ،بتھریٹ غذر اور مناپن ہنزہ نگر میں پن بجلی کے منصوبوں کو یکم اپریل تک مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں انہوں نے اتوار کے روز وادی بگروت کے دورے میں 2 میگا واٹ بجلی گھر کی تعمیر میں تاخیر پر سخت برہمی کا اظہارکیا کیا اس موقع پر انہوں نے محکمہ برقیات کے حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ تینوں منصوبوں کو رواہ ماہ کے آخر تک مکمل کیا جاے بصورت دیگر ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جاے گا عوام کو بجلی کے سنگین بحران کا سامنا ھے لہذا منصوبوں کو فوری مکمل کرکے بجلی کی پیداوار شروع کی جاے۔