گلگت بلتستان

قراقرم یونیورسٹی کے ہاسٹل پر انتظامیہ قابض، طالبات سراپا احتجاج

kiu
گلگت (سپیشل رپورٹر ) جامعہ قراقرم میں طالبات کا روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج ۔ہمارے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا جارہا ہے ۔جب تک مطالبا ت حل نہیں ہوتے ہیں ۔احتجاج کرتے رہے گے ۔تفصیلات کے مطابق آج صبح جامعہ قراقرم میں طالبات نے ہاسٹل میں بے قاعدگیوں اور ہاسٹل پر یونیورسٹی انتظامیہ کے قبضے کے خلاف بھر پور احتجاج کیا ۔طالبات کا کہنا تھا کہ ہاسٹل دور دراز سے آئے ہوئے طالبات کے لیے ہیں ۔مگر ادھے سے زیادہ ہاسٹل پر یونیورسٹی انتظامیہ کا قبضہ ہے جبکہ ہمیں کھانا بھی غیر معیار دیا جاتا ہے ۔اور فیس بہت زیادہ لی جاتی ہے ۔اگرانتظامیہ نے مسئلہ حل نہیں کیا تو احتجاج مزید بڑھا ئنگے ۔طالبات نے یونیورسٹی روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا یونیورسٹی انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد طالبات نے احتجاج ختم کر دے اجبکہ باخبر ذرائع نے میڈیا کو بتا یا کہ احتجاج کرنے والی طالبات کی فوٹیج یونیورسٹی انتظامیہ نے حاصل کرلی ہے ۔اور جامعہ ان طالبات کے خلاف کاروائی کرنا چاہتی ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button