گلگت بلتستان

دنیور پولیس سٹیشن میں عوامی ایکشن کمیٹی کے سربراہان اور کارکنوں کے خلاف مقدمات درج

گلگت ( سپیشل رپورٹر ) دنیور پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے پر امن ہڑتال کے باوجود عوامی ایکشن کمیٹی کے چیرمین احسان ایڈوکیٹ،  کیپٹن (ر) محمد شفیع اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پورے گلگت بلتستان میں پر امن ہڑتال کے باوجود دنیور میں انتظامیہ کے کہنے پر ایس ایچ او دنیور تھانہ سجاد حسین نے عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما ؤں اور کارکنان کے خلاف ایف ۔آئی ۔آر درج کر لیا ۔
کیپٹن محمد شفیع اور احسان ایڈوکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے گلگت بلتستان میں ہم نے پر امن ہڑتا ل کی اور دنیور میں بھی ایسا ہی ہوا مگر انتظامیہ کے ایما پر ایف ۔آئی ۔آر درج کرکے انتقام لینے کی کوشش کی گئی ۔جتنے ایف ۔آئی ۔آر کاٹتے ہیں کاٹے مگر تحریک نہیں رکے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی غلط پالیسوں کی وجہ سے یہ تحریک کسی اور رخ پر بھی جا سکتی ہے۔
باخبر ذرائع کے مطابق مختلف تھانوں میں بھی ایف ۔آئی ۔آر کاٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button