گلگت بلتستان

عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کی گرفتاری بزدلانہ کاروائی ہے: مجلس وحدت المسلمین

گلگت ( پریس ریلیز) علاقے کے استحصال کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو طاقت کے زور پر روکنے والوں کی ہر کو شش ناکام بنا دینگے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے راہنماؤ ں کی گرفتاری مقامی بیوروکریسی کی ایک بزدلانہ کارروائی ہے ۔ گلگت بلتستان کے مزہبی ،سیاسی و قوم پرست جماعتوں کے اتحاد سے حکمرانوں کی نیندیں حرام ہوئی ہیں ۔ علاقے میں بے چینیاں پیدا کرنے کی کوشش نہ کریں ورنہ ان پریشانیوں اور بے چینیوں کے انتہائی بھیانک نتائج برآمد ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت ڈویژن کے تر جمان سعید الحسنین نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی کے ظالمانہ اور غیر منصفانہ اقداما ت کے نتیجے میں آج بلوچستان جل رہا ہے اور ہر حکومت کو وہاں کے ناراض عوام کو بہلانے کیلئے طرح طرح کے پیکیجز کا اعلان کرنا پڑ رہا ہے جس کے کوئی خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہورہے ہیں اور روز بروز ان کی احساس محرومی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے او ر گلگت بلتستان کی بیوروکریسی موجودہ چیف سیکرٹری کی قیادت میں اسی ڈگر پر چل رہی ہے ۔گلگت بلتستان میں کم و بیش بلوچستان جیسے ہتھکنڈے استعمال کر کے علاقے کے عوام کی احساس محرومی کو مزید پروان چڑھارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان کسی اور بلوچستان کا متحمل نہیں ہوسکتا۔لہٰذا حکمران ہوش کے ناخن لیں اور علاقے کے عوام پر ظلم کرنا بند کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پر امن ہڑتال کرنے والوں کے خلاف حکومت مقدمات درج کرنے کی بجائے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کرواکے عوام میں پائی جا نے والی بے چینی کا خاتمہ کرے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button