گلگت بلتستان
عوامی ایکشن کمیٹی کے 3رہنما گرفتار، 9 کے خلاف ایف آئی آر درج

گلگت ( سپیشل رپورٹر ) قانون حرکت میں آگیا ،عوامی ایکشن کمیٹی کے 9 رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تین ممبران کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی جانب سے دس مارچ کو گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں کی جانے والی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال موقع پر مختلف مقامات پر احتجاج کرنے کے الزام میں عوامی ایکشن کمیٹی کے9 ممبران کے خلاف سب ڈویژن دنیور کے تھانہ میں باقاعدہ طور پر ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے احتجاج کے دوران مختلف شاہراہوں میں رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھی ۔ضلع گلگت سے 9اہم رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد دیگر اضلاع سے بھی سر گرم رہنماؤں کی گرفتاری کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔