گلگت بلتستان

صوبائی اور وفاقی حکومت نے مایوس کردیا، عوامی ایکشن کمیٹی کے حکم پر لبیک کہیں گے: عمائدین بگروٹ

عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما اور عمائدین بگروٹ جلسے سے خطاب کر رہے ہیں
عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما اور عمائدین بگروٹ جلسے سے خطاب کر رہے ہیں

گلگت(سپیشل رپورٹر) ہمیں آج تک سازش کے تحت لڑایا گیا  اور ایک دوسرے سے دور رکھا گیا اور ہم پر ظالم حکمران مسلط ہوئے اور ہمارے حقوق غصب کئے گیے ۔ مگر عوامی ایکشن کمیٹی کی شکل میں آج پوری قوم متحد و متفق ہوچکی ہے. آپکے ہر حکم پر لبیک کہے گی ۔

ان خیالات کاا ظہار بگروٹ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ امیرحسین نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج پورے گلگت بلتستان کے عوام ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہوچکے ہیں اور اپنے حقوق کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے ۔ اہلیان بگروٹ ہمیشہ ظالموں کیخلاف برسر پیکار رہے ہیں ، اور آئندہ بھی ہم ظلم کیخلاف عوامی ایکشن کمیٹی کا ساتھ دینگے ۔

عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کنوینئر عوامی ایکشن کمیٹی احسان علی ایڈووکیٹ، کیپٹن (ر) محمد شفیع، مولانا رحمت اللہ سراجی ، غلام عباس ، محمد ابراہیم ، صفدر علی راشد اللہ ، وجاہت علی ، و دیگر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام پر بہت ظلم ہو چکا ہے۔ ظالم حکمران کرپشن کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ پی پی پی کی صوبائی حکومت نے گندم سبسڈی ختم کیا مگر مسلم لیگ ن والوں نے بھی عوامی توقعات پر پانی پھیر دیا۔ عوام اب باشعور ہوچکے ہیں ۔ اب صرف زبانی دعوؤں سے کام نہیں چلے گا مسلم لیگ ن اور پی پی پی عوام کو بے وقوف بنانا بند کردیے اور بنیادی عوامی مسائل حل کرے 10 مارچ کے پیہہ جام شٹر ڈاؤن ہٹرتال کے بعد عوام نے فیصلہ سنایا تھا کہ مگر وفاقی وزیر اور مسلم لیگ نے اس نظرانداز کرکے عوام کو بتادیا کہ یہ حکمراں عوام کیساتھ مخلص نہیں اور جھوٹے وعدے کرکے چلے گئے ۔

وزیر اعلیٰ اور وفاقی وزیر اور وفاق و صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کے 20 لاکھ عوام کو مکمل مایوس کردیا ہے اب وقت آیا ہے کہ عوام ظالم حکمرانوں کیخلاف اتھ کھڑے ہوئے اور اپنے مطالبات منوانے اوشکھنداس میں نمبراداران عمائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عوامی ایکشن کمیٹی میں خلوص سے کام کررہی ہے یہ کام جاری رہنا چاہیے اگر حکومت رکاوٹ بننے کی کوشش کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیاجائیگا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ہر حکم پر لبیک کہتے ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button