گلگت بلتستان

پانی کا عالمی دن: گلگت شہر کے بیشتر رہائیشی صاف پانی سے محروم

OLYMPUS DIGITAL CAMERA

گلگت( مون شیرین) آج دنیا بھر میں پانی کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ گلگت بلتستان کو اللہ تعالی نے پانی کی نعمت سے نواز ہے لیکن گلگت میں 95 فی صد صاف پانی کی سہولیت سے محروم ہیں۔ ڈرینج سسٹم نہ ہونے سے گلگت کے گندہ اور آلودہ پانی جس میں گھروں کے نکاسی اورورکشاپس سے رسنے والا گندہ پانی دریائے گلگت میں شامل ہوجاتا ہے ۔ اور گلگت کے باسی اسی آلودہ پانی کو استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ جو کہ مختلف امراض کا سبب بنتا ہے۔

محکمہ بلدیہ کی بھی ستم ظریفی یہ ہے کہ کنوداس کے مقام پر گلگت شہر کا کوڑا کرکٹ بہت اہتمام کے ساتھ دریائے گلگت میں پھینکا جاتا ہے ۔ گلگت بلتستان مین صاف پانی اور آلودگی پر کام کرنے والے سرکاری و نیم سرکاری ادارے محض فنڈ لینے کے علاوہ کچھ نہیں کرتے۔ ان اداروں کی کارکردگی صفر ہے۔ اور عالمی یوم پانی کے موقع پر ان اداروں کی طرف سے عوام کی شعور وآگاہی کے لئے کسی قابل ذکر اور موثر پروگرام کا انعقاد بھی نہیں ہوسکا۔ جو ان اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

اس وقت کنوداس، سکارکوئی، ذوالفقارآباد، سکوار اور مناور میں صاف پانی کی شدید قلت ہے۔ عوام کو صاف پانی کے حصول کے لئے ٹینکر خریدنا پڑ رہا ہے۔ ان علاقوں میں اگر پانی بھی فراہم کی جاتی ہے تو وہ دریا گلگت کا آلودہ پانی پینے کو دیا جاتا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button