گلگت بلتستان

جوٹیال، گلگت: پاسبان اور ڈیفنس کالونی کے مکین گندگی کے ڈھیر اور غلیظ پانی سے پریشان

کچرے کے ڈھیر پر بچے کھیل رہے ہیں
کچرے کے ڈھیر پر بچے کھیل رہے ہیں
گلگت(نامہ نگار) محکمہ بلدیہ اور مقام انتظامیہ سے بار ہا شکایات کے باوجود ایف سی این اے سگنل گراؤنڈ اور عسکری شاپنگ کمپلیکس جوٹیال سے ملحقہ پاسبان کالونی اور ڈیفنس کالونی کی رابطہ سڑک سے گندگی اور کچرے کے ڈھیر کا خاتمہ ہوسکا نہ ہی عسکری اداروں کی طرف سے سڑک پر بہتا ہوا غلیظ پانی کا رخ تبدیل کرنا ممکن ہوسکا جس کے سبب نہ صرف معصوم بچے گندگی اور کچرے کی خاک چھاننے پر مجبور ہیں بلکہ گندگی ،کچرہ اور نکاسی اب سے پھیلنے والی بدبو اور تعفن نے محلہ مکینوں کو بھی ازیت اور پریشانی سے دوچار کر دیا ہے .
1900057_730074503691995_490277742_nپاسبان کالونی اور ڈیفنس کالونی کے مکینوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس مسلے کے حوالے سے ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی جمیل احمد ،صوبائی دیدار علی و دیگر حکام کو بھی آگاہ کیا مگر انہوں نے بھی جھوٹی یقین دہانی اور سیاسی وعدوں کے سوا کچھ نہیں کیا. محلہ مکینوں کا کہنا ہے کہ محکمہ بلدیہ کی طرف سے گندگی اور کچرہ کو ٹھکانہ لگانے کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے سڑک کے آس پاس کے رہائشی رات کو مردہ جانور بھی مذکورہ جگہ پر پھینک دیتے ہیں جس سے گرمیوں کے موسم میں وبائی امراض پھیل جاتی ہیں اور سڑک پر چلنا محال بن جاتا ہے .
انہوں نے محکمہ ماحولیات گلگت بلتستان ،ڈبلیو ڈبلیو ایف اور دیگر اداروں سے اس اہم مسلے کے مستقل حل اور فورس کمانڈر ایف سی این اے میجرجنرل حافظ محمد مسرور سے عسکری اداروں کی طرف سے سڑک پر بہتا ہوا غلیظ پانی کا رخ تبدیل کرنے کے احکامات صادر کرنے کی اپیل کی ہے .

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button